تھرپاکر،غذائیت کی کمی نے تین ماہ کی بچی کو نگل لیا،24گھنٹوں میں 3ہلاکتیں

پیر 8 فروری 2016 11:25

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) تھرپار میں غذائیت کی کمی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ، اسلام کوٹ کے علاقے میں 3 ماہ کی بچی انتقال کرگئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مرنے والے بچوں کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا، کمیشن 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق تھر میں غذائیت کی کمی سے اموات کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے، اتوار کے روز 3 ماہ کی بچی کو سرکاری اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، تاہم گھر لے جاتے ہوئے بچی کا انتقال ہوگیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کے والدین کے پاس گھر جانے کا کرایہ بھی نہیں تھا، لوگوں نے پیسے جمع کرکے گھر پہنچنے کا انتظام کروایا تھا۔ تھر پارکر میں رواں سال غذائیت کی کمی کے باعث انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 125 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تھر میں غذائی قلت اور دیگر وجوہات کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات اور معاملے کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا۔جسٹس (ر) غلام سرور کورائی کی سربراہی میں قائم دو رکنی کمیشن 15 دن میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گا، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارجن رام کمیشن کے دوسرے رکن ہوں گے۔کمیشن تھر میں بچوں کی ہلاکت کے اسباب اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لے گا اور صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کرے گا، کمیشن حکومتی اقدامات میں کوتاہی اور غلطیوں کی نشاندہی بھی کرے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی