برازیل ،زکا وائرس کا خوف ،شوہربیویوں کو چھوڑنے لگے

منگل 9 فروری 2016 12:41

برازیلیا، واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) برازیل میں چھوٹے سروں کے بچوں کی پیدائش نے ملک بھر میں بحرانی شکل اختیار کرلی،ایسے میں جیون ساتھی بیوی بچوں کو چھوڑ رہے ہیں۔دوسری طرف اسقاط حمل کے قانون کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا میں زکا وائرس سے متاثرہ خواتین کے ہاں چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اسقاط حمل سے متعلق قانون پر نظر ثانی کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔

برازیل کے قانون کے مطابق زیادہ تر صورتوں میں اسقاط حمل منع ہے۔ قانون میں ترمیم کے مسودے کے مطابق اگر جنین کے وائرس سے متاثر ہونے کی علامت سامنے آئے تو عورت کو اسقاط حمل کرانے کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زکا وائرس میں مبتلا عورتیں اسقاط حمل کے بارے میں پوچھنے لگیں۔برازیلی ڈاکٹروں نے اس صورت حال کو تشویش ناک قراردیا ہے کہ جن خواتین کے ہاں چھوٹے سروں والے بچے پیدا ہورہے ان کے شوہر ان سے تعلق ختم کررہے ہیں ،وہ بچے کے غیر صحت مند پیدا ہونے کا الزام اپنی بیویوں کو دے رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کہتا ہے کہ برازیل اس وقت افراتفری کے عالم میں ہے اکتوبر سے اب تک چار ہزار سے زائد ایسے بچے پیدا ہوچکے ہیں جن کے سر چھوٹے ہیں،جس کی وجہ زکا وائرس کو سمجھا جا رہا ہے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق زکا وائرس اور نومولود بچوں کے چھوٹے سروں کی وابستگی کو سائنسی طور پر ثابت نہیں کیا گیا۔ تاہم برازیل سے حاصل ہونے والے رپورٹوں کی بنا پر عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ زکا وائرس نومولود بچوں کے چھوٹے سروں کی بنیادی وجہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی