بند کریں
صحت صحت کی خبریں جہلم ، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے وبال جان بن گیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/03/2016 - 17:22:19 وقت اشاعت: 05/03/2016 - 17:22:19 وقت اشاعت: 05/03/2016 - 13:56:01 وقت اشاعت: 05/03/2016 - 13:43:12 وقت اشاعت: 05/03/2016 - 13:43:12 وقت اشاعت: 05/03/2016 - 13:23:16 وقت اشاعت: 05/03/2016 - 13:22:03 وقت اشاعت: 04/03/2016 - 21:04:56 وقت اشاعت: 04/03/2016 - 20:18:11 وقت اشاعت: 04/03/2016 - 18:23:18 وقت اشاعت: 04/03/2016 - 16:35:23

جہلم ، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سپرے وبال جان بن گیا

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مارچ۔2016ء)گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں ڈینگی مچھر سے بچاؤکے سپرے کے باعث 22 طالبات بیہوش ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جہلم کے گرلز سکول میں ڈینگی کیخلاف چلائی جانے والی حکومتی مہم کے دوران ٹی ایم اے کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے کیاگیا جس کی وجہ سے 22 طالبات بے ہوشہوگئیں۔ طالبات کی بے ہوشی کی خبر سن کر والدین اور ریسکیو اداروں کے اہلکار فوری طور پر سکول پہنچ گئے اور طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جہلم کے علاقے ڈومیلی میں ایک گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں مچھروں کو مارنے کے لیے ڈینگی سپرے کرنے سے 66 طالبات بے ہوش ہوگئی تھیں۔ علاوہ ازیں اٹک کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈ میں ٹی ایم اے کی جانب سے ڈینگی سپرے کیا گیا جس کے نتیجے میں 400 سے زائد طالبات متاثر جبکہ 30 کے قریب بے ہوش ہوگئیں۔اسی طرح کے واقعات کی وجہ سے حکومت نے ڈینگی سپرے کرنے سے قبل محکمہ صحت کی اجازت لازمی قرار دی تھی اور دیگر ہدایات جاری کی تھیں تاہم ایک بار پھر غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے پھر حادثہ پیش آگیا۔

05/03/2016 - 13:23:16 :وقت اشاعت