تھرپارکر میں ایک اور بچہ چل بسا، تعداد 195 ہوگئی

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مارچ۔2016ء)غذائیت کی کمی کے باعث سول اسپتال مٹھی میں 15 دن کا ایک بچہ انتقال کرگیا۔رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سول اسپتال مٹھی میں اس وقت بھی 47 بچے زیر علاج ہیں جبکہ چھاچھرو،اسلام کوٹ،ننگر پارکر اور ڈیپلو کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج بچوں کی تعداد 80 سے زائدہے۔

Your Thoughts and Comments