پنک ربن اور گل احمد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، گل احمد چھاتی کے سرطان سے بچاؤ سے متعلق آگاہی مہم چلائے گا

بدھ 9 مارچ 2016 14:56

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پنک ربن اور گل احمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں جس میں چھاتی کے کینسر (سرطان ) سے بچاؤ سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ یہ موزی بیماری پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون کو لاحق ہے۔ گل احمد کی کوشش ہے کہ وہ اس خطرناک اور مہلک بیماری سے متعلق خواتین میں اپنے اسٹورز اور دیگر 360 CSR کی مہم کے ذریعے پورے پاکستان میں پھیلائے۔

دستخط کی اس تقریب میں گل احمد کی جانب سے گل احمد کی شہناز باسط جبکہ پنک ربن کے جانب سے عمر آفتاب شامل تھے جس میں اعلان کیا گیا کہ پنک ربن کی جانب سے CSR کی اس مہم میں گل احمد ان کا ایکسکلوسو پارٹنر ہے۔ تقریب میں عہد کیا گیا کہ گل احمد اور پنک ربن مل کر اس خطرناک بیماری کو بڑھنے سے روکیں گے اور پنک ربن ہسپتال پراجیکٹ کے لئے امداد بھی اکٹھی کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہوگا جہاں صرف اور صرف چھاتی کے کینسر (سرطان) میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ دی پنک ربن کمپین (PRC) پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو رول ماڈل بناتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹرز کو اس مہم میں شامل کر رہا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کے یہ سیکٹر ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ آفتاب صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل احمد کی اس مہم میں شامل ہونے سے ہماری اس مہم کو مزید تقویت ملے گی کیونکہ دنیا بھر میں گل احمد پاکستان کی پہچان ہے۔

بلاشبہ گل احمد کا اشتراک ہمیں ہماری مہم کو بڑے پیمانے پر عوام میں پھلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ شہناز باسط نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستان میں چھاتی کا کینسر (سرطان) ایک انتہائی خطرناک حقیقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گل احمد کی خواہش ہے کہ پنک ربن کی جانب سے آگاہی سے متعلق اس مہم میں ہر ممکن اقدامات کرے تا کہ پاکستان میں رہنے والی تمام خواتین تک چھاتی کے کینسر (سرطان) سے متعلق مکمل آگاہی پہنچ سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی