بند کریں
صحت صحت کی خبریںڈاکٹر عبدالقدیر خان کا شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ‘ دل کے ٹیسٹ لیے گئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 31/03/2008 - 17:53:02 وقت اشاعت: 30/03/2008 - 14:10:10 وقت اشاعت: 29/03/2008 - 17:57:47 وقت اشاعت: 27/03/2008 - 22:49:35 وقت اشاعت: 27/03/2008 - 17:32:01 وقت اشاعت: 27/03/2008 - 16:06:37 وقت اشاعت: 27/03/2008 - 14:37:47 وقت اشاعت: 22/03/2008 - 21:03:46 وقت اشاعت: 22/03/2008 - 14:58:27 وقت اشاعت: 22/03/2008 - 14:50:09 وقت اشاعت: 19/03/2008 - 18:03:32

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ‘ دل کے ٹیسٹ لیے گئے

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27 مارچ 2008 )پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جمعرات کے روز شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق وہ بالکل صحت یاب ہیں اور ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت ہیں- شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے دل کے معائنے کے حوالے سے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور ٹیسٹ رپورٹ مثبت ہیں ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان بالکل صحت یاب ہیں انہیں طبی معائنے کے بعد واپس گھر منتقل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پانچ مارچ کو بخار اور لو بلڈ پریشرکی شکایت پر کے آر ایل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور چار دن علاج کروانے کے بعد انہیں واپس گھر منتقل کر دیا گیا تھا دل کے معائنے کیلئے اے ایف آئی سی کے ہارٹ سرجن نے ان کو کچھ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت دی تھی جس کیلئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو گزشتہ روز شفاء انٹرنیشنل میں طبی معائنہ کیلئے لایا گیا تھا-
27/03/2008 - 16:06:37 :وقت اشاعت