انسان میں عمررسیدگی کاعمل ماں کے پیٹ سے شروع ہوجاتا ہے، تحقیق

جمعرات 10 مارچ 2016 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) یہ بات عام طور پر مشاہدے میں آتی ہے کہ کچھ لوگ اپنی حقیقی عمر سے کم نظرآتے ہیں اور بڑی عمر کے باوجود فٹ اور سرگرم رہتے ہیں لیکن کچھ لوگ کم عمری میں ہی بوڑھے نظرآنے لگتے ہیں لیکن اب اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ عمر رسیدگی کا عمل انسان کی پیدائش سے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے جس کا اثر پوری زندگی پر نظرآتا ہے۔

برطانیہ کی کیمرج یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جب بچہ ماں کے پیٹ یعنی رحم میں ہوتا ہے تو اس کے ایجنگ کے اثرات کا آغاز ہوجاتا ہے جس کے لیے انہوں نے چوہوں پر تجربات کر کے اس کا مشاہدہ کیا۔ سائنس دانوں نے حاملہ چوہیوں کو انسان کی طرح کا ماحول فراہم کیا اور ان کے اس کیفیت میں ایجنگ کی وجہ بننے والے کرموسوم ٹیلومرز کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سگریٹ پینے والی ماں میں بچے میں 7 فیصد آکسیجن کی کمی کے مطابق حاملہ چوہیوں میں بھی اتنی ہی گیس کی کمی کی۔سائنس دانوں کے مطابق جب یہ بچے پیدا ہوئے تو ان پر عمر رسیدگی کے اثرات واضح تھے یعنی ان میں ٹیلو مرز کی تعداد کم تھی جب کہ ان میں خون کی نالیوں مسائل بھی سامنے آئے جس سے اس بات کے امکانات بڑھ گئے کہ وہ دیگر افراد کے مقابلے میں کم عمر میں دل کے دورے یا دل کی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح ان آکسیجن کی کمی کا شکار اور عام صحت مند بچوں کی ماں کو اینٹی آکسیڈینٹ ادویات دی گئیں تو ان کی صحت میں واضح طور پر تبدیلی نظرآئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حمل کے دوران صحت مندا غذاں کا استعمال بچے پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور ایسے بچوں کے دل کی صحت اچھی ہوتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی