پولیو جیسی مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیئے زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں،ڈپٹی کمشنر خضدار

بدھ 16 مارچ 2016 13:17

خضدار۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ اپنی نئی نسل کو پولیو جیسی مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کے لیئے ضروری ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے موقع پر کیا ۔

اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد ،میونسپل کمیٹی نال کے چیئرمین میر خالد بزنجو ،پولیو ٹیم کے صوبائی آفیسر ڈاکٹر مسعود جوگیزئی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اسماعیل باجوئی ، ڈاکٹر فضل احمد زہری اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ 36ہزار 6 سو 17 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں 390 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں کی شرکت حوصلہ افزاء عمل ہے کیوں کہ وہ اپنے علاقوں کے منتخب نمائندے ہیں اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے نجات کے لیئے جب تک معاشرے کے تمام افراد مل جل کر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے اس وقت تک ہم اس مرض سے چھٹکارہ نہیں حاصل کر پائیں گے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خلاف مہم میں جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ اس موقع پر میئر میونسپل کار پوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد اور چیئرمین میونسپل کمیٹی نال میر خالد بزنجو نے کہا کہ بلاشبہ پولیو ہماری نئی نسل کا دشمن ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام منتخب بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی