جدید طریقہ علاج میں گھٹنوں کے پرانے درد سے چھٹکارا ممکن ہے، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی

طبی تحقیق نے گھٹنوں کی وجہ سے معذوری کو ختم کرنے میں مدد دی ہے،ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال لاہور کا آرتھو پیڈک سرجنز کی تربیتی ورکشاپ میں کے شرکاء سے خطاب

منگل 22 مارچ 2016 22:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء ) سوشل سکیورٹی ہسپتال لاہور کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ جدید طریقہ علاج میں گھٹنوں کے پرانے درد سے چھٹکارا ممکن ہے، طبی تحقیق نے گھٹنوں کی وجہ سے معذوری کو ختم کرنے میں مدد دی ہے۔سوشل سکیورٹی ڈاکٹرزایسویسی ایشن کے زیر انتظام آرتھو پیڈک سرجنز کی تربیتی ورکشاپ میں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوان ڈاکٹرز نے گھٹنوں کی مصنوعی تبدیلی کی تربیت حاصل کی۔

تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینئیر ترین پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا کہ جدید تحقیق نے پرانے اور دائمی امراض کوختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔نوجوان سرجنز کو چاہئیے کہ تحقیق میں ہونے والی جدید پیش رفت سے آگہی حاصل کریں تاکہ قوم کی صحت میں بہتری لا کر صحت مندمعاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جدید طریقہ علاج کے تحت گھٹنے کی تبدیلی سے درد سے مکمل اور مستقل آرام حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ معذوری کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو آرتھو پیڈک سے متعلقہ امراض ،،ان کے خاتمے اور جدید طریقہ علاج کے تحت ہونیوالی پیش رفت سے آگاہی کے لئے چھبیس مارچ کو نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور مہمان خصوصی ہوں گے۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر جی اے شاہ،،پروفیسر ڈاکٹر طارق سہیل،،پروفیسر ڈاکٹرابوبکر صادق اور دیگر شرکاء موجودتھے۔

انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سوسے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت بارہ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزیدگواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔تھانہ گوالمنڈی پولیس نے ملزم عبدالوہاب علوی کو ہتھکڑیاں لگا کر سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔پولیس کے سب انسپکٹر نوید,,کانسٹیبل عابد اورکانسٹیبل ارباب نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنے بیانات قلمبند کرائے. انہوں نے بتایا کہ ملزم نے خواتین ڈاکٹرز کی جعلی ویڈیو ز بنائی اور انہیں بلیک میل کیا.انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ ہے جبکہ ملزم سے میموری کارڈز بھی برآمد کئے جا چکے ہیں.ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ پولیس نے میڈیا کے دباو پر اسکے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات عائد کر رکھی ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے گذشتہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ملزم عبدالوہاب علوی نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو حراساں کیا جس کے باعث درجنوں خواتین ڈاکٹرز پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔ملزم کی نازیبا حرکات کی بناء پر کئی خواتین ڈاکٹرز کے رشتے ٹوٹ گئے جبکہ ملزم ڈاکٹر ز کو بلیک میل کر کے بھتہبھی وصول کرتا رہا۔

جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت چار اپریل.تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے مزید گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ ٹیکس کے افسران کی جانب سے بروقت جواب داخل نہ کرانے سے اربوں روپے کے ٹیکس مقدمات التوا کا شکار ہیں جبکک سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے.لاہور ہائیکورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ نیلاہور ٹیکس بار کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ میں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد ٹیکس کے پرانے مقدمات زیر التوا ہیں جبکک رواں برس مزید پندرہ سونئے مقدمات دائر ہو چکے ہیں جنہیں نمٹانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنا ضروری ہے.انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور ٹیکس بار کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کر کے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے.انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ میں آن لائنفائلنگ سسٹم جلد متعارف کرا دیا جائے گا .انہوں نے کہا کہ آن لائن نظام کے تحتسائلین اور وکلاء کو تاریخیں بھی کمپیوٹر کے تحت دی جائیں گی جس سے وقت کی بچتممکن ہو گی

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی