بند کریں
صحت صحت کی خبریںچین ‘ویکسین سکینڈل میں 37 افراد گرفتار

صحت خبریں

وقت اشاعت: 24/03/2016 - 14:04:21 وقت اشاعت: 24/03/2016 - 14:04:21 وقت اشاعت: 23/03/2016 - 16:54:40 وقت اشاعت: 23/03/2016 - 16:44:28 وقت اشاعت: 23/03/2016 - 14:27:04 وقت اشاعت: 23/03/2016 - 13:05:42 وقت اشاعت: 23/03/2016 - 12:01:39 وقت اشاعت: 23/03/2016 - 11:18:56 وقت اشاعت: 22/03/2016 - 22:51:01 وقت اشاعت: 22/03/2016 - 22:12:34 وقت اشاعت: 22/03/2016 - 19:00:04

چین ‘ویکسین سکینڈل میں 37 افراد گرفتار

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء) ملک کے مشرق علاقے میں ٹیکے کے لیے مخصوص ایک دوا میں بدعنوانی کرنے کے الزام میں 37 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں گذشتہ ماہ پولیس کے اس اعلان کے بعد ہوئی ہیں جس میں پولیس نے غیر قانونی طور پر ٹیکے کی دوا کو خرید کر فروخت کرنے کے الزام میں ایک ماں اور بیٹی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ٹیکوں کیلئے مخصوص دوا کا یہ پروجیکٹ تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالر کی مالیت کا ہے۔ اس دوا سے متعلق اسے اچھی طرح سے ٹھنڈا نہ کرنے اور نقل و حمل میں لاپرواہی برتنے جیسی شکایت سامنے آئی تھیں۔کہا جارہا ہے کہ 2011 سے ہی اس دوا کا غیر قانونی دھندہ جاری تھا جس پر لوگوں میں سخت ناراضگی بھی پائی جاتی تھی۔سکینڈل کے خلاف کارروائی کے تحت دوا بنانے والی کمپنیوں، بڑے خریداروں اور فروخت کرنے والوں پر نظر رکھنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

اس سلسلے میں دوا بنانے والی تین بڑی کمپنیوں کے خلاف تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ایک کمپنی کو آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔چین میں عالمی ادارہ صحت کے مطابق ٹیکے کی اس دوا کو سنبھال کر رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ اس کا اثر کم ہوجاتا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس دوا کو قاعدے سے نہ رکھنے سے کوئی بہت زیادہ نقصان بھی نہیں ہوتا ہے۔

23/03/2016 - 13:05:42 :وقت اشاعت