دنیا بھر میں آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن پرسوں منایا جائیگا

جمعرات 31 مارچ 2016 12:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی نشوونما میں رکاوٹ ڈالنے والے مرض آٹزم سے آگاہی کا عالمی دن ( ہفتہ ) 2اپریل کو منایا جائیگا۔آٹزم درحقیقت ذہنی نشوونما کا ایک ایسا مرض ہے جو کہ بچوں میں 18ماہ سے تین سال کی عمر میں ظاہر ہوتا ہے۔یہ مرض بچے کی بول چال، سماجی تعلقات، ذہانت اور اپنی مدد آپ جیسے عوامل پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اس بیماری میں مبتلا بچہ اپنی دنیا میں گم ہوکے رہ جاتا ہے، اسے بیرونی دنیا سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔یہ بیماری لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں میں زیادہ پائی جاتی ہے اور اس مرض کی عجیب وغریب دماغی کیفیت بچے کے پہلے سال کے آخری مہینوں میں نمایاں ہوتی ہے۔ایک نارمل صحت مند بچہ تین برس کی عمر کے بعد اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کے ساتھ ایک سماجی بندھن باندھنے کا اہل ہو جاتا ہے لیکن آٹزم میں مبتلا بچہ ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ سماجی زنجیر سے کٹا ہوا لگتا ہے اور دوسرے نارمل بچوں کے برعکس بیرونی حقائق کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ہے۔ وہ خیال پرستی کا شکار ہو جاتا ہے اور اپنے ہی خیالات میں گم رہتا ہے۔آٹزم جیسی انوکھی بیماری میں مبتلا بچہ تین چار سال کی عمر میں خاموش رہنا پسند کرتا ہے، وہ دوسروں سے باتیں کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتاہے۔کسی کے سوال کا جواب دینے کی بجائے سرجھکائے اپنے ہی خیالوں میں گم صم رہنے کو ترجیح دیتا ہے اور اگر کوئی اس سے بار بار سوالات پوچھے تو وہ غصے کی آگ میں جلنے لگتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ بچے آٹزم سے متاثر ہیں، ان کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی سامان اور اعلی تربیت یافتہ ماہرین کی ضرورت ہے۔بدقسمتی سے ابھی تک آٹزم کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے تاہم ماہر نفسیات، اساتذہ، والدین اور دوسرے رشتے دار متاثرہ بچے کی مدد کرسکتے ہیں اور اس کی طرف مخصوص توجہ دے کر اسے سماجی زندگی کے دائرے کے اندر لانے میں اپنا کردار نبھا سکتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ادویات کے ساتھ ساتھ آٹسٹ بچوں سے اچھا برتا اور سپیچ تھیراپی فائدہ مند ہوسکتی ہے، آٹزم کے مریض زیادہ توجہ کے مستحق ہیں جبکہ مناسب دیکھ بھال اور علاج کے ذریعے وہ بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی