اینٹی پولیو مہم ناکام بنانے والے مٹھی بھر عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

منگل 12 اپریل 2016 16:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ نے اینٹی پولیو قطرے مہم کو انتہائی اہم قومی کاز قرارد یتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ مہم کو ناکام بنانے والے مٹھی بھر عناصر کو کسی صورت اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ والدین کو اپنے بچوں کو اینٹی پولیو قطرے نہ پلوانے کی ترغیب ریاستی پالیسیوں سے انحراف کے مترادف ہے تاہم مقامی انتظامیہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں پولیوٹیموں کی مکمل تخفظ یقینی بنائے گی۔

یہ انتباہ انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی پولیو مکاؤ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محمد عمیر، اسسٹنٹ کمشنر لاچی عرفان الله مروت ، ڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع الله، نائب تحصیلدار محمد شعیب کے علاوہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 18اپریل سے شروع ہونے والے اینٹی پولیو مہم کے لئے کئے جانے والے انتظاما ت کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

واضح رہے کہ 18تا21اپریل(چار روزہ)مہم کے دوران ضلع کے 33یونین کونسلز میں تقریباً 1لاکھ 91ہزار بچوں کو اینٹی پولیو قطرے پلائے جائیں گے اور اس مقصدکے لئے 574ٹیموں کے تشکیل کے علاوہ 118ایریا انچارج بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اسکی مکمل بیخ کنی کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو فری پاکستان بنانے میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور 18اپریل تا 21اپریل 2016کے چار روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی