سرطان سے بچاوٴ، بروقت تشخیص اور علاج کے لیے مسلم دنیاکو او آئی سی کے زیر اہتمام مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، سیمینارز اور ورک شاپس کا انعقاد کیا جانا چاھیئے اور زرائع ابلاغ سے بھی مدد لینی چاھیئے،دنیا بھر میں سرطان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہیم، زیادہ تر ہلاکتیں غریب اور متوسط آمدنی والے ملکوں میں ہوتی ہیں

خاتون اوّل محمودہ ممنون حسین کا 31 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر خواتین اوّل کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 15 اپریل 2016 16:45

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اپریل۔2016ء) خاتون اوّل محمودہ ممنون حسین نے31 ویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر خواتین اوّل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرطان سے بچاوٴ، بروقت تشخیص اور علاج کے لیے مسلم دنیاکو او آئی سی کے زیر اہتمام مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں سیمینارز اور ورک شاپس کا انعقاد کیا جانا چاھیئے اور زرائع ابلاغ سے بھی مدد لینی چاھیئے۔

خاتون اوّل محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ دنیا بھر میں سرطان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا زیادہ تر ہلاکتیں غریب اور متوسط آمدنی والے ملکوں میں ہوتی ہیں۔پاکستان بھی ایک ترقی پزیر ملک ہونے کے ناطے اس مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کیا جائے تو اس مرض سے بہت حد تک بچا جا سکتا ہے۔

خاتون اوّل محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ چالیس برس سے زائد خواتین میں سرطان کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جوکہ نسل انسانی کے لیے چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تشخیص سے نہیں گھبرانا چاہیے اس سلسلے میں آگاہی مہمات بھی چلانی چاھیں۔ خاتون اوّل محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان سرطان پر قابو پانے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔

اس مرض کے علاج کے لیے بڑے ہسپتالوں میں کینسر کے شعبہ جات موجود ہیں اس کے علاوہ ریڈیو تھراپی کی سہولت میسر کرنے کے لیے ایٹمی انرجی سینٹرز ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کر دیے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے جامع منصوبہ بندی تشکیل دینے کے لیے مریضوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ اس مرض سے موٴ ثر طور پرنمٹا جا سکے۔ اس کے علاوہ تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے قانون سازی بھی کی گئی ہے۔ محترمہ محمودہ حسین نے کہا کہ اگر ہم یک جان ہو کر کام کریں تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی