صوبائی وزیر برائے قانون و انصاف بشارت راجہ کا اخباری کارکنوں کی تنظیم این ڈبلیو او کیلئے 30 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان،5 لاکھ روپے کی رقم آئندہ ایک ہفتے میں فراہم کردی جائے گی، ویلفیئر فنڈ کیلئے 25 لاکھ روپے حکومت پنجاب فراہم کرے گی، این ڈبلیو او کا قیام احسن اقدام ہے، پنجاب کے تمام اخباری ملازمین کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی،صوبائی وزیر قانون کا این ڈبلیو او کے تقریب حلف برداری سے خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2006 21:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2006ء) صوبہ پنجاب کے وزیر برائے قانون، انصاف و بلدیات محمد بشارت راجہ نے ٹیکنیکل صحافیوں کی تنظیم نیوز پیپرز ورکرز آرگنائزیشن کیلئے 30 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے بھر میں صحافیوں اور دیگر اخباری کارکنوں کے علاوہ وکلاء، طلباء، اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے دلی طور پر کوششیں کر رہے ہیں۔

اخباری کارکنوں کی نئی تنظیم نیوز پیپرز ورکرز آرگنائزیشن کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے ایسی تنظیم کو بہت پہلے ہی قائم ہو جانا چاہیے تھا تاکہ صحافیوں کی تنظیموں کی طرح کمپیوٹر و آرٹ سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی اپنی پہچان قائم کر سکتے۔ این ڈبلیو او کیلئے فوری طور پر اپنی طرف سے 5 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں اور یہ رقم ایک آئندہ ایک ہفتے میں ادا کر دی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کیلئے 25 لاکھ روپے کی رقم حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں راولپنڈی پریس کلب میں نیوز پیپرز ورکرز آرگنائزیشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد سے آٹھ سو سے زائد اخباری کارکنوں نے شرکت کی جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد ناصر راجہ، رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان، صدر پی ایف یو جے پرویز شوکت، اخباری کارکنوں کے مرکزی رہنما سی آر شمسی، سیکرٹری پریس کلب محمد افضل بٹ کے علاوہ آر آئی یو جے کے عہدیداران، جنگ، دی نیوز اور اے پی پی کی ایمپلائز یونینز کے عہدیداروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں صوبائی وزیر قانون و انصاف و بلدیات محمد بشارت راجہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے بھر میں صحافیوں اور دیگر اخباری کارکنوں کے علاوہ وکلاء، طلباء، اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے دلی طور پر کوششیں کر رہے ہیں۔ اخباری کارکنوں کی نئی تنظیم نیوز پیپرز ورکرز آرگنائزیشن کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے ایسی تنظیم کو بہت پہلے ہی قائم ہو جانا چاہیے تھا تاکہ صحافیوں کی تنظیموں کی طرح کمپیوٹر و آرٹ سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی اپنی پہچان قائم کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں اخباری کارکنوں کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت اقدامات کر رہی ہیں پنجاب کے تمام اخباری ملازمین کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لوہی بھیر میں جرنلسٹس ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر این ڈبلیو او کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

بشارت راجہ نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ این ڈبلیو او کے وفد کی ملاقات میں پریس کلب کی طرز پر اخباری ملازمین کیلئے نان جرنلسٹ کلب اور صحافیوں کی طرح ان کی الگ رہائشی کالونی تعمیر کرنے کے سلسلے میں پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کیلئے اعلان کردہ پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ ایک ہفتے میں ادا کر دی جائے گی جبکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کیلئے 25 لاکھ روپے حکومت پنجاب فراہم کریگی۔

قبل ازیں صدر پی ایف یو جے و چیئرمین ایپنک پرویز شوکت نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے قیام کو اخباری ملازمین کیلئے نیک شگون قرار دیا انہوں نے این ڈبلیو او کو آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن کی رکنیت دینے اور تنظیم کیلئے 10 ہزار روپے کے فنڈ کا بھی اعلان کیا۔ حلف اٹھانے والوں میں این ڈبلیو او کے چیئرمین احمد نواز گجر، صدر خلیل حفیظ، جنرل سیکرٹری کلیم عثمانی، جوائنٹ سیکرٹری محمد عمران مرزا، سینئر نائب صدر چوہدری سعید، نائب صدر اول اختر محمود چوہدری (روزنامہ پاکستان)، نائب صدر دوم رشید اعوان، فنانس سیکرٹری ظفیر احمد، ڈپٹی فنانس سیکرٹری چوہدری محمد فیاض (روزنامہ پاکستان)، پریس سیکرٹری ملک ضمیر احمد، جاوید سیال (روزنامہ مسلمان)، انتظار حیدری (آن لائن)، رانا شاہد (آئی این پی)، آصف محمود (روزنامہ اذکار)، عتیق الرحمن (جموں و کشمیر)، ملک عامر زمان (نوائے وقت)، کلیم شمیم (روزنامہ جنگ)، طارق بھٹی (روزنامہ جناح)، وقاص بخاری (روزنامہ اسلام)، عقیل احمد (ثناء نیوز)، امتیاز اعوان (روزنامہ ایکسپریس)، محمد حفیظ (روزنامہ نوائے وقت)، عبدالقیوم (روزنامہ اوصاف)، محمد عرفان (روزنامہ اوصاف)، ملک منیر احمد (روزنامہ اساس)، اے ڈی اعوان (روزنامہ خبریں)، بلال جان (روزنامہ کائنات)، آصف عاجز (روزنامہ ہمدرد)، شبیر عالم احمد (روزنامہ مشرق) اور عامر ریاض (روزنامہ جنگ) شامل ہیں۔

نومنتخب باڈی کو آر آئی یو جے، پریس کلب اور پی ایف یو جے کے عہدیداران نے مبارکباد دی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی