سعودی عرب نے مسجد حرم شریف، مسجد نبوی، نمازوں اور خطبوں کا مشاہدہ کر نے کیلئے ویب سائٹ جار ی کر دی ، www.gph.gov.saپر مناسک حج و عمرہ سے مربوط معلومات، عربی، اردو اور انگریزی تقاریر کی شکل میں دستیاب،ویب سائٹ نصیحت آمیز خطبات کی سماعت سے لوگوں کیلئے نعمت ہے، نائب صدارتی کونسل ،دوسرے مرحلہ میں انگریزی اوردیگر اہم زبانوں میں ویب لنک بھی فراہم کئے جائینگے، سرکاری اہلکار

بدھ 23 اپریل 2008 12:29

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2008ء) حرمین شریفین کی صدارتی کونسل نے ایک ویب سائٹ شروع کی ہے جس کے ذریعے ساری دنیا کے عوام مسجد حرم شریف اورمسجد نبوی کی نمازوں اورخطبوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس منفرد ویب سائٹ پر قرآن پاک اور اسلامی موضوعات پر لیکچرز کی 45ہزار ریکارڈنگ بھی دستیاب ہیں ویب سائٹ www.gph.gov.saکے ذریعے حرمین شریفین کی صدارتی کونسل اور اس کی سرگرمیوں کی معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں مسجد نبوی کے انتظامی امورسے مربوط ایجنسی، حرمین شریفین کے کتب خانوں، مسجد حرام شریف کے انسٹیٹیوٹ اور غلاف کعبہ تیار کر نے والی کسویٰ فیکٹری کے ”لنک،، بھی اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ایک سر کاری عہدیدار نے بتایا کہ صدارتی کونسل اب پروجیکٹ کے دوسرے مرحلہ پر کام کررہی ہے جس میں ای ایجوکیشن سروسز، نادر و نایاب کتب کی فہرست اورخطاطی کے شاہکار نمونے شامل ہونگے محققین کیلئے یہ مواد کافی کار آمد ثابت ہوگا دوسرے مرحلہ میں انگریزی اوردیگر اہم زبانوں میں ویب لنک بھی فراہم کئے جائیں گے موجودہ ویب سائٹ میں مناسک حج و عمرہ سے مربوط معلومات، عربی، اردو اور انگریزی تقاریر کی شکل میں دستیاب ہیں مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں اوقات نماز کے علاوہ حرمین شریقین کے آئمہ کرام کی تلاوت اور نماز جمعہ کے خطاب سے بھی انٹر نیٹ استعمال کنندگان استفادہ کر سکیں گے حرمین صدارتی کونسل کی شائع کر دہ کتابیں بھی دستیاب رہیں گی ویب سائٹ پر عربی، بھاشا انڈونیشیا اور اردو میں ریڈیو پروگرام کے علاوہ ریڈیو قرآن سے مربوط نشریات دستیاب ہونگی عوام کو قرآن کے مختلف زبانوں میں تراجم تک رسائی حاصل ہوگی ای لائبریری، حرمین شریفین کی تصاویر پر مشتمل ہے صدارتی کونسل کے سربراہ صالح الحسنین نے بتایا کہ ہم نے عوام کو کونسل کی خدمات سے واقف کر انے کیلئے ویب سائٹ جاری کی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویب سائٹ دیگر مذاہب کے ماننے والوں میں اسلام کا پیغام پھیلانے میں مدد گارثابت ہوگی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو استفادہ کا موقع فراہم کر نے کیلئے ویب سائٹ کی خدمات دیگر اہم زبانوں میں فراہم کی جائیں گی صدارتی کونسل کے نائب سربراہ ڈاکٹر محمد الخضیم نے بتایاکہ حرمین شریفین میں نمازکی ادئیگی کے روح پر رور منظر کے مشاہدہ اور نصیحت آمیز خطبات کی سماعت سے جو لوگ محروم ہیں یہ ویب سائٹ ان کیلئے ایک نعمت ہے انہوں نے کہاکہ ویب سائٹ اور اس سے مربوط خدمات میں بہتری کیلئے عوام سے رائے طلب کی ہے -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی