دماغی مردہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کی صحت کے حوالے سے اب کوئی پیچیدگی نہیں ہے ‘ ہسپتال حکام

بدھ 20 اپریل 2016 13:01

دماغی مردہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

وارسو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) مشرقی یورپی ملک پولینڈ میں دماغی طور پر مردہ قرار دی گئی خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد دم توڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا نے ہسپتال حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کی صحت کے حوالے سے اب کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔پولینڈ کے جنوبی شہر راکلا کے یونیورسٹی ہسپتال کے چلڈرن یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر باربرا کرولک اولینیک نے بتایا کہ دماغی طور پر مردہ بچے کی حاملہ ماں کو زچگی کیلئے 55 دن تک مصنوعی طور پر زندہ رکھا گیا۔

41 سالہ خاتون کو گزشتہ سال دماغی کینسر سنگین ہونے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قرار دیا۔ڈاکٹر باربرا کرولک اولینیک نے کہا کہ خاتون کے اہلخانہ بچے کو بچانا چاہتے تھے کہ جس کے باعث دماغی مردہ خاتون کو مصنوعی طور پر 55 روز تک زندہ رکھا گیاتاہم جب بچے کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھنے لگے تو رواں سال جنوری میں حمل کے 26ویں ہفتے میں اس کی آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کرائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بچے کا پیدائش کے وقت وزن صرف ایک کلو گرام تھا، تاہم 3 ماہ کی انتہائی نگہداشت کے بعد اس کا وزن بڑھ کرتین کلو گرام ہوگیا اور اس کی صحت سے متعلق پیچیدگیاں ختم ہوگئیں، جس کے بعد اسے ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی