بلوچستان کے بارے میں قومی مفاہمتی کمیٹی کااجلاس، مسائل کے حل کیلئے بابر اعوان کو مسودہ تیار کر نے کی ہدایت ،صوبائی وزیر اعلیٰ کو تمام طبقوں سے رابطے کی ہدایت، حکومت کوئٹہ میں رات کو طیارے کی لینڈنگ کی سہولت فراہم کرے، کمیٹی کی سفارش

بدھ 23 اپریل 2008 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2008ء) بلوچستان کے لئے قومی مفاہمتی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سینیٹر آصف علی زرداری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں اس کمیٹی کا نام \"شہید بے نظیر بھٹو کمیٹی برائے بلوچستان\" رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان اس کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نامزد کئے گئے۔

ڈاکٹر بابر اعوان کے ذمے یہ فرض سونپا گیا کہ بلوچستان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ایک مسودہ تیار کریں۔اس اجلاس میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر میاں رضا ربانی وزارت داخلہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر رحمن ملک، سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان، پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر لشکری رئیسانی، اراکین قومی اسمبلی، نبیل گبول اور اعجاز جاکھرانی اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سعدالله شاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس جو تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا میں صوبائی خودمختاری، قدرتی وسائل میں صوبے کا حصہ، اچھی حکمرانی، غربت کے خاتمے، سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خاتمے، لاپتہ افراد کا پتہ لگانے، قانون کی حکمرانی جیسے امور پر غوروخوص کیا گیا۔ قومی مفاہمت کا مقصد حاصل کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور تعلیمی ماہرین، دانشور، صحافیوں اور دیگر این جی اوز وغیرہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

پارٹی کے صوبائی صدر میر لشکری رئیسانی کو یہ فرض سونپا گیا کہ وہ دانشوروں، صحافیوں، این جی اوز وغیرہ سے رابطہ کریں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ایک ذیلی کمیٹی بلوچستان کے امور پر اپنی آراء دینے کے لئے اسلام آباد میں اپنا اجلاس منعقد کرے گی۔ مفاہمتی کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ بلوچستان میں قومی تعمیر نو اور نو آبادکاری کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں اور دیگر منسلک گروپوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اس ضمن میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گوادر کے معاملے پر بھی ایک اجلا س منعقد کیا جائے گا تاکہ بلوچستان میں میگا پروجیکٹس کے متعلق خدشات کے بارے آگاہی حاصل کی جائے کمیٹی نے حکومت سے کہا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر رات کو طیارہ اترنے کی سہولت مہیا کرنے کو ترجیح دی جائے۔ کمیٹی نے یہ خیال ظاہر کیا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے دیرپا پالیسی بنائی جائے اور اس ضمن میں سینیٹ جو کہ وفاقی اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

اجلاس نے کوئٹہ میں پروفیسر صفدر علی کیانی کے بیہمانہ قتل کی مذمت کی اور ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی۔ اجلاس میں مرحوم کے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ جب ملک کی سب سے بڑی جمہوری سیاسی پارٹی نے مفاہمت کے لئے قدم آگے بڑھایا ہے تو کچھ عناصر اس کے خلاف سرگرم ہوگئے ہیں تاہم اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے قومی مفاہمت قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی