ناروے: مریض کو بچانے کیلئے ایف 16 کا استعمال

پیر 25 اپریل 2016 11:53

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اپریل۔2016ء) ناروے میں مریض کی جان بچانے کے لیے مشینیں ایف سولہ طیارے کے ذریعے منگوائی گئیں ، ایف سولہ طیارے نے دس گھنٹے کا سفر پچیس منٹ میں طے کر لیا۔ناروے میں انسانی ہمدردی کا ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھا اور سنا وہ حیران رہ گیا۔ڈاکٹرز نے مریض کی جان بچانے کے لیے فضائیہ سے مدد لی ، ناروے کے شہر بوڈو میں ہسپتال میں مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا جہاں علاج کے لیے ای سی ایم او نامی مشین موجود نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے فضائیہ سے رابطہ کیا جنہوں نے مریض کی حالت کو دیکھتے ہوئے ایف 16 طیارے کے ذریعے مشین منگوائی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس مشین کے بغیر متاثرہ شخص کی موت واقع ہو جاتی۔ماہر پائلٹ نے دس گھنٹے کا سفر صرف پچیس منٹ میں طے کیا اور ڈاکٹرز کے رابطے کے صرف چالیس منٹ میں مشین ہسپتال پہنچا دی گئی۔عام طور پر فوجیں اپنے شہریوں کو ایمرجنسی صورت حال میں امدادی کاموں کے سلسلے میں مدد فراہم کرتی ہیں تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک انفرادی معاملے میں ایف 16 طیارے کا استعمال کیا گیا ہو۔ فضائیہ کے اس فوری اقدام کو ڈاکٹروں کی جانب سے سراہا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی