پشاور ‘ ‘ چوہوں کی وجہ سے پیداہونے والا صحت عامہ کا بحران ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ‘واشنگٹن پوسٹ

جمعرات 5 مئی 2016 12:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپور ٹ میں کہا ہے کہ پشاور میں ایک ماہ کے دور ان خطرناک چوہوں نے 400افراد کو کاٹ لیا ہے ‘ چوہوں کی وجہ سے پیداہونے والا صحت عامہ کا بحران ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ‘چوہوں سے تنگ افراد ” گو چوہا گو “ کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ چوہوں کو تلف کر نے کی مہم پر محکمہ صحت اور محکمہ صفائی کے حکام میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا ‘ چوہوں کی تلفی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کر نے لگے ۔

امریکی اخبار کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان جمیل شاہ نے بتایا کہ یکم اپریل سے لیکر 3مئی تک چوہوں کے کاٹے ہوئے 423مریض ہسپتال لائے گئے ‘ صرف منگل کے روز ہسپتال لائے جانے والے متاثرین کی تعداد 23تھی ترجمان کے مطابق چوہوں کے کاٹنے سے متاثر افراد میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہے ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ تقریباً دس لاکھ آبادی والے شہر پشاور میں ہر اڑھائی ہزار شہریوں میں سے ایک چوہوں کا شکار بن چکا ہے اس کے مقابلے میں نیویارک جیسے 80لاکھ آبادی والے شہر میں چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد سالانہ 100کے لگ بھگ ہوتی ہے اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ پشاور کے غریب افراد سڑکوں پر سونے پر مجبور ہیں جن کی اکثریت چوہوں کا نشانہ بنتی ہے ‘ پشاور کے مکینوں کا اس صورتحال پر غم و غصہ مسلسل بڑھتا جارہاہے ۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ حکام نے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے جلد بازی اور بغیر سوچے سمجھے چوہوں کو مارنے پر25 روپے فی چوہا انعام کا اعلان کیا ہے اور مسئلہ سے نمٹنے میں ناکامی پر خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کا مذاق اڑایا جارہا ہے اس سلسلہ میں پشاور کے مکین احتجاجی مظاہرے بھی کر چکے ہیں جس کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی چوہامار مہم کے مسئلہ سے نمٹنے پر ناکامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ”گو چوہاگو“کے نعرے لگائے۔

ترجمان نے اعتراف کیا کہ چوہوں کو تلف کرنے کی مہم پر محکمہ صحت اور محکمہ صفائی کے حکام میں تنازعہ چل رہاہے جو چوہوں کی تلفی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پشاور شہر میں چوہے اس قدر زیادہ ہیں کہ ہسپتا ل بھی ان سے محفوظ نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہسپتال کے زچہ بچہ کے شعبہ کو چوہوں سے پاک کرنا سب سے اہم ہے کیونکہ زیادہ ترنومولود بچے ہی چوہوں کا شکار بنے ہیں جبکہ گزشتہ سال چوہوں سے آٹھ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی