تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کیلئے کئی ادارے کام کر رہے ہیں ،صحت کے مسائل کے حل اور تھیلے سیمیا مرض پر قابو پانے کے لیے پوری قوم متحرک ہو جائے، پاکستان بیت المال دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اس مرص کے علاج کے مراکز قائم کرے

صدر مملکت ممنون حسین کاتھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب

پیر 9 مئی 2016 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ صحت کے مسائل کے حل اور تھیلے سیمیا مرض پر قابو پانے کے لیے پوری قوم متحرک ہو جائے اور پاکستان بیت المال دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اس مرص کے علاج کے مراکز قائم کرے۔وہ پیر کو تھیلے سیمیا کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ ، وفاقی وزیر صحت ، شیخ آفتاب احمد ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ، شیخ انور عزیز ، میئر اسلام آباد اور عابد وحید شیخ، چیئر مین پاکستان بیت المال بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے ملک میں کئی ادارے کام کر رہے ہیں لیکن پاکستان بیت المال کی جانب سے ایسے ادارے کا قیام بہت اہم ہے کیونکہ اس کا نیٹ ورک پورے ملک میں موجود ہے جس سے آبادی کا ایک بڑا حصہ فائدہ اٹھاسکے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ تھیلے سیمیا کا علاج بہت مہنگا اور صبر آزما ہے جس کے لیے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ تھیلے سیمیا سینٹر کے قیام پر حکومت تعریف کی مستحق ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے علاج کے ساتھ ساتھ اس مرض کو قابو کرنے کے لیے اسباب سے آگاہی اور صحت کے بنیادی اصولوں سے واقفیت ضروری ہے۔ اس حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں قانون سازی کی گئی ہے لیکن ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اساتذہ ، علمائے کرام اور معاشرے میں احترام رکھنے والے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تھیلے سیمیا سنٹر میں بہت بڑی تعداد میں مریضوں کاانتہائی تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں علاج کیا جاتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ایسے مراکز کھولے جائیں تاکہ وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں جہاں نجی ادارہ بھی میسر نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ صحت کے مسائل انتہائی پیچیدہ ہیں جن کے لیے سرکاری اور رفاحی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔صدر مملکت نے پاکستان بیت المال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنے ہم وطنوں کی خدمت کر رہا ہے جن میں یتیم بچوں کی کفالت ، چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور نوجوانوں کو برسرروزگار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی