زیکا وائرس کے خدشات کے باوجود اولمپک کھیلوں کو منسوخ یا دوسری جگہ منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی

جمعرات 12 مئی 2016 12:14

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ برازیل کے شہر ریو میں زیکا وائرس کے خدشات کے باوجود اولمپک کھیلوں کو منسوخ کرنے، اس میں تاخیر کرنے یا انھیں دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ادھر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) کے میڈیکل ڈائریکٹر رچرڈ بجٹ کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال کی قریب سے نگرانی کرتے رہیں گے۔

ڈاکٹر بجٹ نے یہ بات کینیڈا کے معروف ڈاکٹر پروفیسر عامر عطارن کی اس بات کے جواب میں کہی ہے جس میں انھوں نے اولمپک گیمز کو منتقل کرنے یا منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔پروفیسر عطارن کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کی برازیل آمد سے زیکا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پروفیسر عطارن نے کہا: ’اگر آئی او سی اور عالمی ادار ہ صحت کا دل اتنا بڑا نہیں ہے کہ وہ ایسے بچوں کی پیدائش کو روکنے کے لیے گیمز کو موخر کر سکیں جن کے تاحیات معذور ہونے کا خطرہ ہے تو پھر تو وہ دنیا کے سفاک ترین اداروں میں سے ایک ہیں۔

‘ان کا مزید کہنا تھا: ’میں تو صرف اس میں تھوڑی سی تاخیر کی بات اس لیے کر رہا ہوں تاکہ مستقل طور پر معذور بچوں کی پیدائش کو روکا جا سکے۔‘صحت عامہ کے ماہر ڈاکٹر عطارن کا موقف ہے کہ آئی او سی زیکا وائرس کے بارے میں جن باتوں کا اعتراف کرنا چاہتی ہے وہ اس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ ڈاکٹر عامر عطارن کا مزید کہنا تھا کہ برازیل کا شہر ریو ڈی جنیرو لوگوں کی توقعات سے کہیں زیادہ زیکا وائرس سے متاثر ہے اور اگر ایک مسافر بھی اس وائرس سے متاثر ہوکر دوسرے علاقے میں چلا گیا تو بس اسی سے دنیا بھر میں اس کے پھیلنے کی ابتدا ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کھیل پروگرام کے مطابق کروائے گئے تو یہ خاص طور پر بھارت، نائجیریا اور انڈونیشیا جیسے ممالک کے لیے اچھی بات نہیں ہوگئے جن کے پاس زیکا سے نمٹنے کے لیے برازیل جیسی سہولیات نہیں ہیں۔لیکن ڈاکٹر عطارن کے موقف سے او آئی سی، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او اور کئی دیگر عالمی ماہرین متفق نہیں ہیں جن کا کہنا ہے کہ پانچ اگست سے 21 اگست کے دوران ہونے والے کھیل اس سے بہت متاثر نہیں ہوں گے۔

اس سے متعلق ڈاکٹر بجٹ نے ایک بیان میں کہا ’ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یہ واضح بیان کہ سفری اور تجارتی پابندی کی ضرورت نہیں، کا مطلب صاف ہے کہ ریو گیمز کو منسوخ کرنے، اس میں تاخیر یا موخر کرنے اور انھیں منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا: ’آئی او سی صورت حال پر قریب سے نظر رکھے گئے اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر کام کرے گئے ، اور ہمیں اعتماد ہے جیسا کہ ماہرین نے ہمیں مشورہ دیا ہے کہ آئندہ تین ماہ کے اندر حالات خاصے بہتر ہو جائیں گے۔

‘آئی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک دوسرے بیان میں کہا گیا ہے کہ مچھروں کو نشانہ بنانے اور انھیں نہ پنپنے دینے کے منصوبے پر عمل جاری رہیگا۔امکان ہے کہ ریو اولمپک کے دوران دنیا بھر سے تقریباً پانچ لاکھ لوگ برازیل کا سفر کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی