تحصیل تنگی میں خسرہ کی بیماری نے وبائی صورت اختیار کرلی، سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ 13 مئی 2016 15:15

چارسدہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) تحصیل تنگی میں خسرہ کی بیماری نے وبائی صورت اختیار کرلی ۔ روزانہ 25سے 30بچوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لائے جاتے ہیں جن میں زیادہ تر بچوں کو علاج کیلئے پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کئے جاتے ہیں ۔تحصیل تنگی کے مختلف علاقوں گنڈھیری ،زیم ،عمرزئی ،مندنی ،ہری چند ،آبازئی سمیت دیگر دیہاتوں کے بچے خسرے کی بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں اور حسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مزیداضافہ ہوتا جارہاہیں ۔

متاثرہ بچوں کے والدین کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں حسرہ مرض کے علاج کیلئے سہولیات موجود نہ ہونے کیوجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں اور وہ اپنے بچوں کو علاج کرانے کیلئے مجبوراً پشاور کے بڑے ہسپتالوں یا نجی کلینکس لے جاتے ہیں جہاں پر ان سے زیادہ رقم لیا جاتاہے اور وقت کا ضیا ع بھی ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تنگی کے چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکڑ طاہر اللہ کا کہنا ہے کہ وہ او پی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر 25سے 30خسرہ مرض سے متاثرہ بچوں کا معائنہ کرتا ہوں اور دس میں سے ایک بچہ جاں بحق ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حسرہ کا علاج کا دارومدار بچے کے صحت پر منحصر ہوتا ہے صحت مند بچہ دو سے تین مہینوں میں خسرہ بیماری سے ریکور ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب کمزور صحت کے حامل بچے کا ایک سال میں علاج ممکن ہوتا ہے۔ڈاکٹر طاہر اللہ نے کہا کہ علاقے میں خسرہ کے وبائی صورت اختیا ر کرنے کی اصل وجہ والدین کا اپنے بچوں کو پیدائش کے بعد ٹیکے نہ لگوانا اہوتا ہے اگر والدین اپنے بچوں کو 20ٹیکے لگوانے کا کورس مکمل کرتا تو بچوں کا آج یہ حالت نہ ہوتا ۔

انہوں نے والدین سے اپنے بچوں کو ٹیکہ کورس مکمل کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ مکمل تعاون کرنے کی درخواست کی جس علاقے کے بچے حسرہ ،پولیو ،تشنج تپہ دق سمیت دیگر مہلک بیماروں سے محفوظ رہے گا دوسری جانب والدین نے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کے علاج کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے اور ویکسنیشن کیلئے ٹیمیں بھجوانے کا پرزور مطالبہ کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی