ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے نیا تعمیر کردہ 25بیڈز پر مشتمل گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال فنکشنل

جمعہ 13 مئی 2016 16:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے نیا تعمیر کردہ 25بیڈز پر مشتمل گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال کے فنکشنل ہونے کے بعد سمن آباد اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے تقریبا 2لاکھ سے زائد افراد کو اس ہسپتال کا فائدہ ہونا شروع ہو گیا اور روزانہ مختلف امراض میں مبتلا مریض اس ہسپتال کا رخ کر کے اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عوام الناس کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بنائی گئی پالیسی کے تحت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے سمن آباد میں 25بیڈز پر مشتمل اس ہسپتال کو تعمیر کیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال میں لیبارٹری، الٹرا ساؤنڈ، گائنی، جنرل سرجری اور ڈینٹل کی تمام تر سہولیات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ3سپیشلٹ ڈاکٹرز سمیت 20ڈبلیو ایم او اور ایم او ڈاکٹر یہاں پر تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ 500سے زائد مختلف امراض میں مبتلا مریض اس ہسپتال میں آکر اپنا چیک اپ کروا رہے ہیں۔جبکہ اس ہسپتال کی وجہ سے خواتین کی گائنی کے مسائل میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے 15دنوں میں تقریبا 1500سے زائد خواتین کو گائنی کے حوالے سے ہسپتا ل میں لایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سوڈیوال اور مناواں میں بھی ہسپتالوں کو تعمیر کر رہی ہے اور ان کا بھی شہریوں کو خاطر خواہ فائدہ ہو گااور ان کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر ملیں گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی