یادداشت بہتر بنانے کے لیے یوگا کریں، ماہرین

ہفتہ 14 مئی 2016 11:59

یادداشت بہتر بنانے کے لیے یوگا کریں، ماہرین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مئی۔2016ء)ماہرین کا کہنا ہے کہ عمررسیدہ افراد جو اپنی یادداشت کو بہتر اور بھولنے کے عمل کو ٹالنا چاہتے ہیں تو یوگا اور مراقبے کو اپنے معمولات میں شامل کریں۔یہ مشورہ ماہرین نے ایک حالیہ مطالعے کے بعد کیا ہے جس میں 55 سال سے بڑی عمر کے 25 افراد کو 12 ہفتے تک یوگا کی مشقیں کرائی گئیں ان میں سے 14 شرکا کو ہر ہفتے کنڈالنی یوگا کی ایک ایک گھنٹے کی مشق ہر ہفتے کرائی گئی اور کرٹن کرایا یوگا کی 20 منٹ کی مشقیں ہرروز کرائی گئیں۔

کنڈالنگی یوگا میں شعورو آگہی کا یوگا جس میں سانش کی مشقیں، مراقبہ اور چاپ پڑھائے جاتے ہیں جب کہ کرٹن کرایا یوگا میں چاپ پڑھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کی حرکت اور روشنی کا تصور کرایا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق ان میں سے باقی 11 افراد کو یادداشت بڑھانے کی مشقیں کرائی گئیں جن میں گیمز اور معمے شامل تھے اور اس پر 12 ہفتوں تک مشق کرائی گئی اور روزانہ 20 منٹ کی دوسری مشقیں بھی کرائی جاتی رہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں شرکا کی یادداشت کے ٹیسٹ کرائے گئے اور ایم آر آئی کے ذریعے ان کے دماغی اسکین لیے گئے تاکہ ان کی دماغی کیفیت کی معلومات حاصل کی جاسکے۔ ماہرین کے مطابق نتیجہ نکلا کہ جنہوں نے یوگا کیا تھا وہ ذہنی مشقوں اور یادداشت بہتر بنانے والے دوسرے طریقے آزمانے والے دیگر افراد سے بہتر نکلے۔دوسری جانب جن افراد نے یوگا کیا تھا نہ صرف ان کی یادداشت اچھی ہوگئی بلکہ وہ ذہنی تناوٴ کو بہتر طور پر جھیلنے لگے اور پیچیدہ کاموں کو اچھی طرح سیکھنے لگے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یوگا سے دماغ میں ایک پروٹین کی پیداوار بڑھ جاتی ہے اس پروٹین کو برین ڈرائیوڈ نیوروٹروفک گروتھ فیکٹر ( بی ڈی این ایف) کہا جاتا ہے اور یہ پروٹین دماغی خلیات کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرتا ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی