ٹھٹھہ صادق آباد :پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیمیں نہ پہنچ سکیں، کمسن بچی پولیو کا شکار

جمعہ 9 مئی 2008 15:12

ٹھٹھہ صادق آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09مئی2008 ) پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیمیں نہ پہنچ سکیں،صوبہ پنجاب کی تحصیل جہانیاں کے دور افتادہ علاقے ٹھٹھہ صادق آباد میں کمسن بچی پولیو کا شکار ہوگئی،،بچی کے ہاتھ اور ٹانگیں مڑ چکی ہیں اور وہ کھڑی نہ ہو سکتی ہے ، علاقے کے ڈاکٹروں نے پولیو کا حملہ قرار دیا ہے ،والدین کی جانب سے سرکاری سرپرستی میں علاج کروائے جانے کا مطالبہ ۔

تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل جہانیاں کے دور افتادہ علاقے ٹھٹھہ صادق آباد کے قریب واقع موضع علی شیر واہن میں غریب محنت کش محمد عباس کی پانچ سالہ بچی مہوش پولیو کا شکار ہو گئی ہے ،بچی کے ہاتھ اور ٹانگیں مڑ چکی ہیں علاقے کے ڈاکٹروں نے مکمل چیک اپ کے بعد اسے پولیو قرار دیتے ہوئے اسلام آباد لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے کے کونسلر محمد شوکت نے صحافیوں کو بتایا کہ دو روز قبل بچی کھیلتے ہوئے اچانک گر گئی اور دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی نہ ہو سکی ہے علاقے کے ڈاکٹر کو چیک کروایا گیا تو اس نے بتایا کہ بچی کو پولیو کا حملہ ہوا ہے ۔

کمسن بچی مہوش کو جہانیاں کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر عرفان شیخ اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ابرار اقبال کو چیک کروایا تو انہوں نے اس بیماری کو پٹھوں کا معمولی کچھاؤ قرار دیا ہے جبکہ صحافیوں اور اہل علاقہ نے گزشتہ روز متاثرہ بچی کو چیک کیا تو بچی کے ہاتھ اور دونوں ٹانگیں مڑ گئی ہیں اور بچی کھڑی ہونے سے بھی قاصر ہے اور وہ مسلسل بستر پر لیٹی ہوئی ہے۔

علاقہ کونسلرنے بتایا کہ بچی کا گھر شہر سے بہت زیادہ فاصلے پر موجود ہے جہاں پر پولیو کے قطرے پلانی والی ٹیمیں پہنچ نہ سکیں ہیں انہوں نے بتایا کہ علاقے کے ڈاکٹروں نے اسے پولیو کا حملہ قرار دیا ہے بچی کے والدین انتہائی غریب ہیں اور وہ اتنا مہنگا علاج کروانے سے قاصر ہیں انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے بچی کے مکمل معائنے اور علاج کو مطالبہ کیا ہے ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چار ممالک ایسے ہیں جہاں پولیو کا مرض باقی ہے اور پاکستان ان ممالک میں سر فہرست ہیں جبکہ پولیو سے متاثر ہونے والے دیگر ممالک میں افغانستان،بھارت اور نائجیریا شامل ہیں جہاں پر پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے عالمی ادارہ صحت بھر کوششوں میں مصروف ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی