خواتین کو بہتر طبی سہولیات ،پاکستان چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے، امریکی ادارے کا سروے

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11مئی2008 )خواتین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنیوالے ممالک میں پاکستان چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے ماؤں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک امریکی ادارے کے ایک سروے کے مطابق خواتین اور خاص طور پر ماؤں کو بہترطبی سہولیات فراہم نہ کرنے والے ممالک کی فہرست سے بھارت پانچویں نمبر پر ہے سروے دنیا کے71ممالک کی خواتین پر کیاگیا ہے رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر 70خواتین میں ایک خاتون دوران زچکی موت کے حوالے ہوجاتی ہے جبکہ یہ شرح ہر 1300خواتین میں ایک خاتون ہے رپورٹ کے مطابق بھارت میں 53فیصد خواتین زچگی کے دوران تجربہ کار اور کوالیفائڈ ڈاکٹروں کی مدد حاصل نہیں کرتی، سروے کے مطابق دنیا میں ہر سال 50ملین خواتین بغیر کسی کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بچوں کو جنم دیتی ہیں جس کی وجہ سے ہر سال پانچ لاکھ 33ہزار خواتین ہلاک ہوجاتی ہیں بہتر طبی سہولیات فراہم نہ ہونے کی وجہ سے براعظم افریقہ میں ہر26ویں خاتون دوران زچگی ہلاک ہوتی ہے ایشیاء میں ہر120ویں لاطینی امریکہ میں ہر 290ویں جبکہ ترقیافتہ ممالک میں ہر7300 ویں خاتون دوران زچگی ہلاک ہوجاتی ہے رپورٹ کے مطابق 4ملین بچے پیدائش کے پہلے مہینے میں ہی ہلاک ہوجاتے ہیں رپورٹ میں خواتین کو بہتر طبی سہولیات فراہم نہ کرنے میں پاکستان چوتھے اور چین 56ویں نمبر پرہے جبکہ نیوگئی نائیجریا اور بایوائے بالترتیب سر فہرست ہیں۔

Your Thoughts and Comments