پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،ماہرین صحت

ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی موجودہ تعداد تقریباً ستر لاکھ ہے ۔ اندازے کے مطابق 2040ء تک یہ تعداد ایک کڑوڑ چوالیس لاکھ تک پہنچ جائے گی جوکہ دنیا بھر کے ممالک میں آٹھویں بڑی تعداد ہوگی،سیمینار سے خطا ب

بدھ 18 مئی 2016 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انٹرنیشنل ڈایابیٹس فیڈریشن کے ساتویں ایڈیشن اٹلس کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی موجودہ تعداد تقریباً ستر لاکھ ہے ۔ اندازے کے مطابق 2040ء تک یہ تعداد ایک کڑوڑ چوالیس لاکھ تک پہنچ جائے گی جوکہ دنیا بھر کے ممالک میں آٹھویں بڑی تعداد ہوگی۔

یہ بات ماہرین صحت پروفیسر عبدالباسط اور پروفیسر محمد یعقوب احمدانی نے کراچی پریس کلب میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ذیابیطس سے متاثرہ روزے داروں کی رہنمائی کے لیے بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈایابیٹس کے اشتراک سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہی ۔ اپنے خطاب میں پروفیسر عبدالباسط ( ’گائیڈ لائنز آن ڈائبیٹیس مینجمنٹ ڈیورنگ رمضان‘ کے مصنف اور چیئرمین آئی ڈی ایف مینا، چیئرمین پاکستان ورکنگ گروپ آن ڈایابیٹک فوٹ) نے کہا: ’ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد رمضان کے دوران روزے رکھتی ہے اور انہیں رمضان کی آمد سے قبل اپنے معالج سے مشاورت کرنی چاہیے تاکہ معالج اپنے مریضوں کی علامات کے پیشِ نظر انہیں مناسب ہدایات دے سکیں۔

(جاری ہے)

ذیابیطس سے متاثرہ افراد کو اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور روزے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے معالج کی ہدایات کے مطابق کریں۔ ‘ پروفیسر عبدالباسط نے پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ہر مریض کی علامات کے مطابق انفرادی منصوبہ بندی اور دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈایابیٹس اینڈ رمضان انٹرنیشنل الائنس (DAR) کا جاری کردہ نیا ہدایت نامہ بین الاقوامی دواساز ادارے صنوفی کی ایک غیر محدود تعلیمی گرانٹ کے تعاون سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی مہارت اور کوششوں سے حال ہی میں دبئی میں جاری کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک اسلامی سال کا مقدس ترین مہینہ ہے لیکن امراض کے شکار خصوصاً ذیابیطس سے متاثرہ مریضوں کے لیے بیماری کی حالت میں روزے رکھنا صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ اسلام میں بیماروں کو روزے رکھنے کی پابندی نہ ہونے کے باوجود مسلمان مریضوں کی ایک بڑی تعداد روزے رکھتی ہے۔ روزے داروں کی اتنی بڑی تعداد کے پیشِ نظر معالجین کے لیے بین الاقوامی تسلیم شدہ ہدایت نامے کی ضرورت تھی جسے وہ اپنے مریضوں کی مشاورت کے لیے استعمال کرسکیں۔

اس موضوع پر زیادہ سے زیادہ آگاہی ذیابیطس کے مریضوں کو روزوں کے دوران محفوظ تجربے سے ہمکنار کرکے ان کی زندگیوں میں بہتری کا سبب بنے گی۔ مریض عموماً ذیابیطس کے مضمرات سے مکمل آگاہی نہ ہونے کے باعث روزے رکھنے سے اپنی صحت پر پیش آنے والے اثرات سے بے خبر ہوتے ہیں اور بروقت طبی مشاورت نہیں لیتے۔ مریضوں کے لیے مضمرات سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے ۔

روزے دار عموماً لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس میں غیر صحت بخش کھانے مثلاً تلی ہوئی اشیاء ، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی سے بھرپور طعام اور میٹھے مشروبات کا عین افطار کے وقت بڑی تعداد میں استعمال شامل ہے۔ یہ عادات خون میں گلوکوز پر قابو پانے میں ناکامی کا سبب بنتے ہوئے پیچیدگیوں کا باعث بنتی ہیں۔ ہدایت نامے کے معاون مصنف پروفیسر محمد یعقوب احمدانی نے اپنے خطاب کے دوران ذرائع ابلاغ سے عام افراد کو اپنے معالج سے مشورے کے فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا، ’مریضوں کو اپنے معالجین سے دوائی کی مقدار اور اوقات کی کمی بیشی، کھانے اور مشروبات کے استعمال، جسمانی سرگرمیوں، خون میں گلوکوز کی ازخود نگرانی کے بارے میں پوچھنا چاہیے۔ مریض کو علم ہونا چاہیے کہ اسے خون میں شوگر کی مقدار میں کتنی کمی یا بیشی پر روزہ توڑ دینا چاہیے تاکہ صحت کو کوئی پیچیدگی پیش نہ آئے۔‘ صنوفی پاکستان کی ایکسٹرنل افیئرز ڈائریکٹر، لیلیٰ خان نے کہا: ’صنوفی میں ہم مریض کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے اپنے معاشرے کی ضرورت کے مطابق اقدامات کے عزم پر کاربند ہیں۔

ہم ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ وہ ایک صحت مند اور بھرپور زندگی گذار سکیں۔ رمضان قریب ہی ہیں اور روزے رکھنے کے خواہش مند ذیابیطس سے متاثرہ افراد رمضان سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشاورت کریں۔‘ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے نجیب ٹیرس میں صنوفی پاکستان کی جانب سے کلب کے ممبران کے بلڈ شوگر ٹیسٹ کا بھی انتظام کیا گیاتھا۔ ڈایابیٹس اینڈ رمضان انٹرنیشنل الائنس (DAR) کا جاری کردہ ہدایت نامہ اور مزید معلومات IDF اور DAR کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی