بند کریں
صحت صحت کی خبریںڈینگی لاروا کے تدارک ،موذی وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے ایس او پیز کے مطابق ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 21/05/2016 - 16:47:24 وقت اشاعت: 21/05/2016 - 16:34:32 وقت اشاعت: 21/05/2016 - 16:23:16 وقت اشاعت: 21/05/2016 - 14:54:09 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 14:11:25 وقت اشاعت: 19/05/2016 - 13:49:00 وقت اشاعت: 19/05/2016 - 11:35:52 وقت اشاعت: 18/05/2016 - 19:59:50 وقت اشاعت: 18/05/2016 - 17:01:57 وقت اشاعت: 18/05/2016 - 16:45:48 وقت اشاعت: 18/05/2016 - 15:12:32

ڈینگی لاروا کے تدارک ،موذی وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے ایس او پیز کے مطابق بھرپور اقدامات کریں‘لبنیٰ فیصل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی وچیئرمین ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کے تدارک اور شہریوں کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے حکومت پنجاب کے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق بھرپور اقدامات کریں۔انہوں نے یہ بات اے سی کینٹ سارہ حیات کے ہمراہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ آصف محمود ،سینئر انٹامالوجسٹ،انوائرمنٹ وسینٹری انسپکٹرز کے علاوہ کینٹ کے مختلف سکولوں اور کالجز کے سربراہان ،محکمہ فشریز،تعلیم،کوآپریٹو،ڈی ایچ اے اور آرمی ایریاز کے نمائندو ں نے اجلاس میں شرکت کی۔ایم پی اے لبنیٰ فیصل نے کہا کہ تمام متعلقہ انوائرمنٹ انسپکٹرز ہائی رسک ایریاز میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور لاروا سرویلنس پر خصوصی توجہ دیں۔

تمام تعلیمی اداروں میں زیروپیریڈ کا انعقاد اور پورے بازؤں کا یونیفارم پہننا یقینی بنایا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ دار افراد کے خلاف دو ایف آئی آر ز درج کی گئی جبکہ کمرشل وگھریلو مقامات پر صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کو حتمی نوٹس جاری کئے گئے۔

19/05/2016 - 13:49:00 :وقت اشاعت