راولپنڈی،3یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کا انکشاف

پیر 23 مئی 2016 12:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مئی۔2016ء) ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اورٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے)راول ٹاؤن سمیت متعلقہ محکموں کی مبینہ نااہلی و عدم دلچسپی سے شہر کے3یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مختلف محکموں کے اشتراک سے جاری انسداد ڈینگی راولپنڈی سے ڈینگی مہم محض تشہیری مہم ، بند کمروں کے اجلاسوں اور فائلوں تک محدود ہو کر رہ گئی جس سے شہر میں ڈینگی بخار پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے جبکہ ٹی ایم اے راول ٹاؤن ، کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی اور محکمہ صحت شہر بھر میں تاحال کسی جگہ بھی انسداد ڈینگی سپرے نہ کر سکا ذرائع کے مطابق یونین کونسل 31میں واقع قبرستان ملکاں ،یونین کونسل 32میں واقع قبرستان فاروقیہ اوریونین کونسل 43میں واقع پی اے ایف قبرستان میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے اس حوالے سے رپورٹ کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او راولپنڈی کو بھجوا دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے پاس تاحال انسداد ڈینگی سپرے یا کیڑے مار و جراثیم کش ادویات ہی میسر نہیں جبکہ ٹی ایم اے راول ٹاؤن کے پاس محدود مقدار میں موجود سٹاک بھی انتہائی غیر معیاری اور زائد المیعادہے ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے راول ٹاؤن کو رواں سال یکم جنوری کو دیئے گئے ہدف کے باوجود تاحال صرف61میں سے29قبرستانوں کی صفائی ہوسکی ہے جبکہ 32قبرستان تاحال ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے محفوظ جگہ کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں یہی پوزیشن شہر کے پارکوں کی ہے جہاں پر صحت و صفائی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے جبکہ انسداد ڈینگی مہم میں خصوصی طور پربنائے گئے ا ہداف میں تاحال کسی جگہ بھی سپرے نہیں ہو سکا یاد رہے کہ رواں سال یکم جنوری سے شروع ہونے والی انسداد ڈینگی مہم کے تحت صرف ٹی ایم اے راول ٹاؤن کو شہر کے 237بڑے گوداموں ،14خستہ حال کھنڈر نما عمارتوں ،61قبرستانوں ،73سروس سٹیشنوں ،324ورکشاپوں،53شادی ہالوں اور61زیر تعمیر عمارتوں میں صحت و صفائی اور چیکنگ کے لئے راول ٹاؤن کو 4مختلف سیکٹروں میں تقسیم کر کے تما م ٹاؤن افسران کو خصوصی ہدف دیا گیا تھالیکن 5ماہ گزرنے کے باوجود 50فیصد اہداف بھی حاصل نہیں ہو سکے لیکن ٹی ایم اے افسران نے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر ہی تمام معاملات کلیئر کر دیئے جبکہ گزشتہ سال ٹی ایم اے راول ٹاؤن کی انسداد ڈینگی مہم کی صرف تشہیر پر60لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی