کراچی ،بیت السکون کینسر ہسپتال میں 15295 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا

پیر 30 مئی 2016 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) بیت السکون کینسر ہسپتال نے اپنے آغاز سے اب تک 15295 کینسر کے مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا ہے جبکہ ایک مریض کے علاج پر دس لاکھ سے بیس لاکھ کے اخراجات آتے ہیں۔ ہسپتال میں متاثرہ غریب افراد کا بین الاقوامی معیار کا علاج بلامعاوضہ کیا جاتا ہے اور ان کے دیگر اخراجات بھی ہسپتال برداشت کررہا ہے۔

بیت السکون ہسپتال میں گزشتہ برس مختلف مریضوں بشمول کیموتھراپی، ریڈیوتھراپی ،سرجری کے مریضوں کو ہسپتال میں علاج و قیام کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔بیت السکون ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید ملک نے کہا کہ ہسپتال 1999ء میں قائم کیا گیا تھا اور اب تک پندرہ ہزار سے زائد مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرکے علاج فراہم کیا گیا جبکہ 50,963 مریضوں کو او پی ڈی میں خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح 13,742 مریضوں کی کیموتھراپی، 3,214 مریضوں کی ریڈیو تھراپی اور 2594 مریضوں کی سرجری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2016-17ء کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، ہسپتال کو اخراجات کیلئے 135 ملین روپے کی ضرورت ہے تاکہ غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کی جاسکے۔بیت ا لسکون کینسر سے متاثرہ افراد کونہ صرف مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ ہسپتال میں داخلے کے حوالے سے ہونے والے مکمل اخراجات کی ذمہ داری بھی ہسپتال خود اٹھاتا ہے۔

ہل پارک کے نزدیک کے سی ایچ ایس بلاک 3 کراچی میں بیت السکون ہسپتال میں موجود تین فلور بیک وقت 50 مریضوں کوعلاج کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔ہسپتال میں جدید علاج کے متعلق بہترین سہولت اور مشینری موجود ہے جس میں او پی ڈی، کیمیوتھراپی، الٹراساؤنڈ، ریڈیو تھراپی، ایکس رے، لیبارٹری، میموگرام اورسر جیکل سہولیات موجودہیں اس کے علاوہ بیت السکون میں چھاتی اور نفسیاتی علاج کی بھی جدیدسہولیات موجود ہیں۔

ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ فورڈ روہڈز، سیدات حیدر اینڈ کمپنی کی خودمختار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ایک ٹیم ہسپتال کا آڈٹ کرتی ہے جبکہ بورڈ آف ٹرسٹیز ہسپتال کے معاملات کو شفاف رکھتی ہے۔انہوں نے مخیر افراد سے دل کھول کر امدادکی اپیل کی ہے تاکہ کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ جیتی جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کاتمام خرچہ مخیرافراد کے تعاون سے چلتا ہے جبکہ ایک مریض پر دس لاکھ سے بیس لاکھ کے اخراجات آتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی