مہلک اور جان لیوا بیماریوں کے بارے میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ٗعرفان صدیقی

حکومت اچھی روایات قائم کرتے ہوئے ماضی کی حکومت کے اچھے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے ٗ خطاب

منگل 31 مئی 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مہلک اور جان لیوا بیماریوں کے بارے میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر نوری ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ آج تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے متعلق شعور اور آگاہی کا دن ہے ٗ نوری ہسپتال میں یہ دن منایا جارہا ہے ‘ دن منانے کا یہ سلسلہ مغرب سے آیا ہے اور اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ایک دن منا کر ہم نے اپنا فرض ادا کردیا ہے بلکہ یہ منصوبہ بندی کا دن ہونا چاہئے اور 365 دن اس پر کام ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمباکو نوشی کی ممانعت کی ہے تاہم اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

تمباکو نوشی مضر صحت ہے اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس سلسلے میں انٹرنیٹ ‘ اخبارات اور پمفلٹس کے ذریعے عوام کی راہنمائی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 18 ہسپتال قائم ہیں جہاں کینسر کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔

بلاشعبہ یہ قابل تحسین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں ان اداروں کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت اچھی روایات قائم کرتے ہوئے ماضی کی حکومت کے اچھے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو نہ صرف جاری رکھا گیا ہے بلکہ اسے وسعت دی گئی ہے اور موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے تین سے چار گناہ زیادہ بجٹ فراہم کیا ہے کیونکہ جو اچھی روایات قائم ہیں ان کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مستحق اور نادار مریضوں کے لئے بیت المال کا کردار انتہائی اہم ہے‘ سابق ایم ڈی بیت المال زمرد خان نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا جسے موجودہ ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوری ہسپتال کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے متعلق عوام میں آگاہی کے لئے سیمینار کا اہتمام کیا۔

انہوں نے کہا کہ آگاہی کے ذریعے مریض کو پہلے ہی جان لیوا امراض کے بارے میں حفاظتی تدابیر بتا دی جائے تو ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد کئی گناہ کم ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی خطوں میں جرائم نہیں ہوتے ایسا صرف شعور اور آگاہی کے باعث ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں تھانوں اور پولیس کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم شعور اور آگاہی کو اس سطح پر لے جائیں کہ 10کی جگہ ایک ہسپتال کی ضرورت ہو۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نوری ڈاکٹر محمد فہیم نے کہا کہ ’’ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے ‘‘ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملک بھر میں موجود 18 ہسپتالوں میں منایا جارہا ہے جس کا مقصد عوام میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے آگاہی پیدا کرناہے۔ نوری ہسپتال معاشرے سے کینسر کے مرض کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ تقریب سے پاکستان گرین ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر جمال ‘ ممبر سائنس پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ایس ایم جاوید اختر‘ سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان و دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر پزنٹیشن بھی دی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی