بند کریں
صحت صحت کی خبریںوفاقی سیکرٹری صحت انور محمود کا افطار ڈنر، شدید بارش میں وزیراعظم،وفاقی وزراء اور صحافیوں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/09/2006 - 19:12:48 وقت اشاعت: 28/09/2006 - 19:01:41 وقت اشاعت: 28/09/2006 - 16:36:28 وقت اشاعت: 28/09/2006 - 16:21:38 وقت اشاعت: 28/09/2006 - 15:51:36 وقت اشاعت: 26/09/2006 - 20:54:54 وقت اشاعت: 26/09/2006 - 12:55:58 وقت اشاعت: 25/09/2006 - 16:35:28 وقت اشاعت: 24/09/2006 - 13:08:20 وقت اشاعت: 23/09/2006 - 21:51:49 وقت اشاعت: 23/09/2006 - 18:15:36

وفاقی سیکرٹری صحت انور محمود کا افطار ڈنر، شدید بارش میں وزیراعظم،وفاقی وزراء اور صحافیوں نے نماز ادا کی، شوکت عزیز کا خوشگوار موڈ، ہمارے ہاں بدقسمتی سے ہر بات کو سازش قرار دیدیا جاتا ہے، بارش کو بھی کچھ لوگ سازش کہہ دیں گے، صدر کی کتاب پر تبصرہ کرنے سے گریز، کل پریس کانفرنس میں کچھ کہنے کیلئے بھی ہونا چاہیے، وزیراعظم کی غیر رسمی بات چیت

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2006ء)وفاقی سیکرٹری صحت سید انور محمود نے منگل کو اپنی رہائش گاہ پر ایک افطار ڈنر دیا جس میں وزیراعظم شوکت عزیز، وفاقی وزیر صحت نصیر خان، اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت سینیٹر طارق عظیم خان،وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہد رفیع،وفاقی سیکرٹری سیاحت سلیم گل شیخ، پاکستان ٹیلی ویژن کے ایم ڈی اشرف عظیم،پرنسپل انفارمیشن آفیسر اشفاق گوندل، وزیراعظم کے پریس سیکرٹری جاوید اختر، قومی اخبارات اور خبررساں اداروں کے ایڈیٹروں، سینئر صحافیوں اور وزارت اطلاعات اور وزارت صحت کے سینئر ارکان نے شرکت کی ۔

عین افطار کے وقت موسلادھار بارش شروع ہو گئی وزیراعظم شوکت عزیز نے آنے پر تمام شرکاء سے ہاتھ ملایا اور ان کی خریت دریافت کی افطار کے بعد شدید موسلادھار بارش میں ٹینٹ کے نیچے وزیراعظم، وفاقی وزراء اور صحافیوں نے ایک سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل کی امامت میں نماز مغرب ادا کی اس دوران وزیراعظم شوکت عزیز وفاقی وزیر سینیٹر طارق عظیم،وزیراعظم کے سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر وقار مسعود سمیت دیگر نمازی بارش میں بھیگ گئے اور مغرب کی نمازمکمل کی گئی بعد ازاں وزیراعظم صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کی وزیراعظم اس موقع پر خوشگوار موڈ میں تھے اور صحافیوں سے مختلف امور پر بات چیت کی اور ان کئی سوالوں کے جوابات دیئے صدرمملکت کی کتاب کی بارے میں وزیراعظم نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور اخبار نویسوں سے کہاکہ وہ کل ایک پریس کانفرنس بلا رہے ہیں اس میں کچھ باتیں کریں گے ویسے آپ لوگ بھی سوال کرنے پرمجبور ہوتے ہیں وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے ہاں ہر بات کو سازش قرار دے دیا جاتا ہے اب یہاں بارش ہورہی ہے کچھ لوگ اس کو بھی سازش کہہ دیں گے ۔


26/09/2006 - 20:54:54 :وقت اشاعت