بند کریں
صحت صحت کی خبریں برطانوی سائنس دانوں نے سرطان کے علاج میں مدد دینے والا نیا بلڈ ٹیسٹ دریافت کرلیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 08/06/2016 - 13:59:08 وقت اشاعت: 08/06/2016 - 11:26:47 وقت اشاعت: 07/06/2016 - 15:19:31 وقت اشاعت: 06/06/2016 - 18:40:53 وقت اشاعت: 06/06/2016 - 18:04:22 وقت اشاعت: 06/06/2016 - 17:24:12 وقت اشاعت: 06/06/2016 - 14:21:01 وقت اشاعت: 06/06/2016 - 13:03:57 وقت اشاعت: 04/06/2016 - 16:17:35 وقت اشاعت: 04/06/2016 - 16:17:35 وقت اشاعت: 04/06/2016 - 16:03:08

برطانوی سائنس دانوں نے سرطان کے علاج میں مدد دینے والا نیا بلڈ ٹیسٹ دریافت کرلیا

لندن ۔ 6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جون۔2016ء) برطانوی سائنس دانوں نے سرطان کے علاج میں مدد دینے والا نیا بلڈ ٹیسٹ دریافت کرلیا۔ پیر کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق بر طانیہ کے سرطان بارے تحقیقی ادارہ کے ماہرین نے بتایا کہ نئے بلڈ ٹیسٹ میں لیول آف بلڈ میٹا بو لائیٹس کا جائزہ لیا جا تاہے۔ جو کہ فیٹس اور پروٹین بنانے والے بلاکس ٹیسٹ ایبل انڈیکیٹرز ہیں ۔

اور بلڈ ٹیسٹ کی اس مانیٹرنگ سے مریض پر ادویات کے کارگر اور موئثر نہ ہونے یا ہونے کا پتہ چل جاتاہے ۔ماہرین کے مطابق برطانوی محققین کی اس دریافت سے تیر بہدف ادویات کی تیاری میں بھی مدد ملے گی ۔ یو کے انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ریسرچ کے ماہرین نے سرطان کے 41 بلڈ مارکرز میں میٹا بولائیٹس اور علاج کے مختلف نتا ئج کا تحقیقی مطالعاتی جائزہ لیا ۔ انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کی ماہر فلورینس ریناؤڈ نے بتایا کہ اس نئے ٹیسٹ سے سرطان کی ادویات کے جسم میں مطلوبہ ہدف کے لئے موثر یا غیر موثر ہونے کا پتہ چل جا تا ہے۔

06/06/2016 - 17:24:12 :وقت اشاعت