حجا مہ خالصتاََطب اسلامی کا خاصہ تھا جو آج چین کا قومی طریقہ علاج ہے ‘ مقررین

یہ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ‘ ڈاکٹر میاں ناہید امجد عارفی، ڈاکٹر محمد افضل میوو دیگر کا خطاب

پیر 6 جون 2016 18:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جون۔2016ء) حجا مہ خالصتاَطب اسلامی کا خاصہ تھا جو آج چین کا قومی طریقہ علاج ہے مگر پاکستان میں چند لوگ ہی اسے جانتے ہیں، یورپ کے بعض ممالک اور امریکہ میں الٹرنیٹو میڈیسن کے طلبا کو یونیورسٹیوں میں حجامہ پر خصوصی نصاب پڑھایا جاتا ہے،بعض عرب ریاستوں میں لوگوں نے انفرادی حیثیت میں اس پر اچھا کام کیا ہے اور اب پاکستان میں پہلی مرتبہ جدید انداز، نئی سوچ، جذبہ احیائے طب اسلامی اور جذبہ خدمت خلق کے تحت اس طریقہ علاج کو فروغ دیا جا رہا ہے،نیشنل کونسل فار طب حکومت پاکستان کے صدر ڈاکٹر ضابطہ خاں شنواری کا نیشنل کونسل کے تحت حجامہ کورس متعارف کا بیان خوش آئندہے۔

اِن خیالات کا اظہار نیشنل ہولسٹک میڈیکل کالج اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجی ڈاکٹر میاں ناہید امجد عارفی، ڈاکٹر محمد افضل میو، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ، حکیم سید عارف رحیم ، حکیم سید مبارز رحیم ، حکیم محمد شاہد لطیف رانا، حکیم عبدالر حمن عثمانی، حکیم حافظ مسعودالحسن رشیدی، حکیم غلام عباس، حکیم حاجی محمد شہباز سرور، حکیم کاشف رضا اور حکیم محمد ابوبکر نے حجامہ کی افادیت کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آج لوگ مختلف بیماریوں کے طریقہ ہائے علاج معالجے سے عاجز آ چکے ہیں۔ ایلوپیتھی ماہرین نے بہت سے امراض کو مہلک اور لا علاج کہ کر انسانیت پر ظلم کیا ہے۔ اِن حالات میں کیوں نہ ہم یہ طریقہ علاج اپنائیں کیونکہ یہ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ جس کی شفا بخشی پر نبی کریمﷺ نے مہر لگا دی ہے۔ جو سنت مصطفی سے متواتر ثابت ہے۔ جو فطر کے عین مطابق ہے اور جو کینسر ، ایڈز ، وہم اور پاگل پن کو ٹھیک کر تا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی