دماغ کی رسولی کے علاج کیلئے ناک کے راستے آپریشن کا جدید طریقہ سے علاج شروع

جنرل ہسپتا ل میں دماغی امرض کی تشخیص کیلئے 25کروڑ کی لاگت سے جدید ایم آر آئی مشین نصب کی جارہی ہے،سرکاری شعبے میں ایسی کوئی مشین نہیں ہر برین ٹیومر خطرناک نہیں ہوتا،زیادہ تر برین ٹیومر آپریشن کے ذریعے نکالے جا سکتے ہیں یا ان کا سائز چھوٹا کیا جا سکتا ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے بھی برین ٹیومر کے مرض کا احتمال ہو سکتا ہے‘پروفیسر خالد محمودکی ورلڈ ٹیومرڈے پر گفتگو

بدھ 8 جون 2016 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔2016ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر خالد محمود نے کہا ہے کہ دماغ کی رسولی کے علاج کیلئے ناک کے راستے آپریشن کا جدید طریقہ علاج شروع کردیا گیا ہے ،جنرل ہسپتا ل لاہور میں دماغی امرض کی تشخیص کیلئے 25کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ایم آر آئی مشین نصب کی جارہی ہے جو عام مشینوں سے کئی گنا طاقتور اور کسی بھی پبلک سیکٹر ہسپتال میں لگنے والی پہلی مشین ہو گی، دماغ کی رسولی جیسے امراض سے بچنے کیلیے سادہ طرز زندگی، باقاعدہ ورزش،بھرپور نیند اور ذہنی دباؤ سے اجتناب ہی بہترین احتیاطی تدابیر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پرفیسر خالد محمود نے ورلڈ ٹیومر ڈے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر برین ٹیومرناقابل علاج نہیں ہوتا بلکہ یہ قابل علاج مرض ہے اور پنجاب کے تما م بڑے ہسپتالوں میں نیورو سرجری کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ تاہم ملک میں نیورو سرجنز کی شدید کمی ہے جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورے ملک میں محض20نیورو سرجری کے پروفیسر اور 200نیورو سرجنز ہیں جو 20 کروڑ کی آبادی کیلئے نہ ہونے کے برابر ہیں۔

یہ کمی پورا کرنے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر برین ٹیومر خطرناک نہیں ہوتا ۔زیادہ تر برین ٹیومر آپریشن کے ذریعے نکالے جا سکتے ہیں یا ان کا سائز چھوٹا کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دماغ کی رسولی کی علامات میں سر درد کا مستقل رہنا اور اس کے ساتھ قے اور متلی کے دورے پڑنا ہے ایسی علامات میں میں فوری طور پر معالج سے رابطہ کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ خواتین اور مردوں میں اس مرض کی شرح یکساں ہوتی ہے مگر جن بچوں کی ریڈی ایشن ہوتی ہے ان میں مرض کے خطرات زیادہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دماغی امراض کے علاج معالجے میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسزکا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔اس منصوبے پر اب تک دو ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ یہ علاج گاہ نہ صر پاکستان بلکہ اس خطے میں ایک ایسی منفرد علاج گاہ ہوگی جہاں دماغ کے ٹیومرز سمیت اس قسم کے ہر مرض کا علاج ہوگا۔

یہ دس منزلہ عمارت پانچ سو بیڈز پر مشتمل ہوگی جہاں فزیو تھراپی، لیب اور پندرہ سکل ورک سٹیشنز ہوں گے ۔پرفیسر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے قیام میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور فنڈز کی بھرپور فراہمی اس منصوبے کی کامیابی کا سب سے نمایاں پہلوہے ۔اس انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے پنجاب نیورو سرجری پر جدید ریسرچ اور ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت کے وسیع مواقع میسر آئیں گے اور مریضوں کو طبی و تشخیصی سہولیات ایک چھت تلے دستیاب ہوں گی۔

پروفیسر خالد محمود نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے بھی برین ٹیومر کے مرض کا احتمال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا جدید تحقیق نے یہ بات غلط ثابت کر دی ہے اور موبائل فون کی شعاعوں سے برین ٹیومر کا کوئی تعلق نہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی