بند کریں
صحت صحت کی خبریںریڈو میڈیکل کمپلکس میں گردے کے مریضوں کے ماہانہ 900 ڈائیلائسز ،آنکھوں کے 400 آپریشن کئے جاتے ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/06/2016 - 22:47:18 وقت اشاعت: 13/06/2016 - 16:29:54 وقت اشاعت: 13/06/2016 - 15:16:07 وقت اشاعت: 13/06/2016 - 15:04:46 وقت اشاعت: 13/06/2016 - 14:48:59 وقت اشاعت: 13/06/2016 - 14:27:18 وقت اشاعت: 13/06/2016 - 11:44:37 وقت اشاعت: 11/06/2016 - 16:40:29 وقت اشاعت: 11/06/2016 - 16:04:56 وقت اشاعت: 10/06/2016 - 22:41:11 وقت اشاعت: 10/06/2016 - 16:54:30

ریڈو میڈیکل کمپلکس میں گردے کے مریضوں کے ماہانہ 900 ڈائیلائسز ،آنکھوں کے 400 آپریشن کئے جاتے ہیں،سیکرٹری جنرل ہارون رشید

اسلام آباد ۔ 13جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جون۔2016ء)راولپنڈی آئی ڈونرز آرگنائزیشن (ریڈو) کے سیکرٹری جنرل ہارون رشید نے کہا ہے کہ ریڈو میڈیکل کمپلکس میں گردے کے مریضوں کے ہر ماہ نو سوسے زائد ڈائیلائسز جبکہ چار سو سے زیادہ افراد کی آنکھوں کے آپریشن کئے جاتے ہیں جن پر مجموعی طور پر50 لاکھ روپے لاگت آتی ہے ۔ مالی وسائل کی کمی کے باعث ویٹنگ لسٹ میں لا تعداد مریض علاج کے منتظر ہیں جن کے لئے مخیر افراد ریڈو سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہارون رشید نے کہاکہ ریڈو چالیس سال سے طبی شعبے میں خدمات سر انجام دے رہا ہے اور صاحب ثروت افراد اور اداروں کے تعاون سے خدمت کا یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اب تک لاکھوں کی تعداد میں مریض اس ادارے سے فیضاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان کے دوران زکوٰة، صدقات اور عطیات دے کر گردے اور آنکھوں کے غریب و نادار مریضوں کا فوری علاج ممکن بنا سکتے ہیں۔ ہارون رشید نے کہا کہ ریڈو میڈیکل کمپلکس میں ماہر طبی معا لجین کی زیر نگرانی علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور مخیر افراد کے تعاون سے ریڈو کی طبی سہولیات کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔

13/06/2016 - 14:27:18 :وقت اشاعت