پاکستان میں مرد سگریٹ نوش کی شرح 32 فیصد خواتین میں 7.5 فیصد طلباء میں 18 سے 27 فیصد اور طالبات 1.7 کی شرح سے سگریٹ استعمال کررہی ہیں‘ملک میں تمباکو نوشی کے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر باشعور شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے،ڈاکٹر ارشد جاوید

جمعہ 30 مئی 2008 16:26

پشاور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین30مئی2008 ) پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے حکومت کی جانب سے تمباکو نوشی کے خاتمے کی کوششوں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقتی فائدے کی خاطر عوام کی صحت سے کھیل رہی ہیں جبکہ ملک میں تمباکو نوشی کے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر باشعور شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے، پاکستان کے نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ طالبات بھی سگریٹ نوشی کی جانب مائل ہورہی ہیں اور اس سے سرطان جیسی مہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

ان خیالات کااظہار پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ارشد جاوید اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مختیار زمان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارشد جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں 31 مئی کو تمباکو نوشی کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں دنیا بھر میں واک  تقاریب منعقد کی جاتی ہیں تاکہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے حوالے سے لو گوں میں شعور بیدار کیا جاسکے - ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ارشد جاوید نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ ساٹھ ہزار سے ایک لاکھ تک اموات سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور روزانہ ایک ہزار نئے افراد سگریٹ نوشی کی طرف مائل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ افرا د میں سگریٹ نوشی اور شیشے کا استعمال فیشن بڑھتا جارہا ہے جبکہ صوبہ سرحد میں کم تعلیم یافتہ طبقہ نسوار استعمال کررہا ہے انہوں نے کہا کہ سرحد میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق 48 فیصد خواتین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے نسوار کا استعمال علاج کے طور پر کیا جبکہ 26 فیصد خواتین نے شوہروں کے کہنے پر نسوار کا استعمال شروع کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مرد سگریٹ نوش حضرات کی شرح 32 فیصد خواتین میں 7.5 فیصد طلباء میں 18 سے 27 فیصد اور طالبات 1.7 کی شرح سے سگریٹ استعمال کررہی ہیں اس موقع پر ٹی بی سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالغفور نے کہا کہ سگریٹ نوش حضرات میں ٹی بی کی شرح عام لوگوں کے مقابلے میں چار فیصد زیادہ ہے اسی طرح سگریٹ نوش ٹی بی کے مریضو ں کے علاج میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں ڈاکٹر ارشد جاوید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت سگریٹ نوشی کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی اور اٹھائیس بلین روپے کی وجہ سے جو حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں ملتے ہیں منافقت سے کام لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 45 تمباکو کے کارخانوں میں 43 کارخانے سرحد میں ہیں جن سے 80 ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہیں- قبل ازیں پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے اراکین  طلباء و طالبات نے 31 مئی کے حوالے سے ایڈورڈ کالج سے پشاور پریس کلب تک واک کیا واک میں شریک افراد نے تمباکونوشی کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنے اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے حوالے سے بینر اٹھا رکھے تھے-

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی