بند کریں
صحت صحت کی خبریںبھارت ، وزیر دفاع انٹونی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں بیہوش ہوگئے۔اب صحت ٹھیک ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 04/06/2008 - 22:34:13 وقت اشاعت: 03/06/2008 - 15:21:00 وقت اشاعت: 03/06/2008 - 11:25:13 وقت اشاعت: 02/06/2008 - 22:21:23 وقت اشاعت: 01/06/2008 - 12:09:59 وقت اشاعت: 01/06/2008 - 11:56:35 وقت اشاعت: 30/05/2008 - 16:26:34 وقت اشاعت: 30/05/2008 - 15:22:49 وقت اشاعت: 30/05/2008 - 13:07:15 وقت اشاعت: 28/05/2008 - 17:47:17 وقت اشاعت: 27/05/2008 - 19:40:46

بھارت ، وزیر دفاع انٹونی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں بیہوش ہوگئے۔اب صحت ٹھیک ہے ،جسم میں پانی کی کمی کے سبب وہ بیہوش ہو گئے تھے ، ڈاکٹر

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جون2008 ) بھارت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں بیہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں فوجی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق 68 سالہ اے کے انٹونی قومی دفاع اکیڈمی کی 114 ویں پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں حصہ لینے کے لیے ریاست مہاراشٹر کے پونے شہر میں تھے۔ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق اے کے انٹونی کی صحت اب ٹھیک ہے اور تھکان اور جسم میں پانی کی کمی کے سبب وہ بیہوش ہو گئے تھے۔

طبی ماہرین نے اے کے انٹونی کو دو، تین روز کے آرام کی صلاح دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق این ڈی اے ائر مارشل کمانڈنٹ ٹی ایس رندھاوا نے صحافیوں کو بتایا ’ ان کی صحت اب ٹھیک ہے اور جسم کے سبھی اعضاء صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ہم نے دو مرتبہ ای سی جی کیا ہے لیکن ان کی رپورٹ معمول ہے۔ ان کا دوران خون اور دیگر سبھی چیز یں معمول پر ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کل تھکان اور کام اور پھر اس کے بعد سفر کرنے کے سبب انہیں آرام کرنے کا وقت نہیں ملا اور اسی وجہ سے صبح انہیں بری طرح تھکان ہو گئی جس کے سبب وہ بیہوش ہو گئے۔
01/06/2008 - 11:56:35 :وقت اشاعت