ڈینگی مچھروں کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد۔19 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جولائی ۔2016ء )موسم برسات کے دوران ڈینگی مچھروں کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام الناس سے کہاگیاہے کہ وہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ممکن تدارکی انتظامت یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ ڈینگی مچھر کی تلفی اور اس کے وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق شہریوں میں احساس موجود رہنا چاہیے کیونکہ ڈینگی مچھر سے نجات عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی کیلئے وسیع اقدامات جاری ہیں جس کی روشنی میں ضلع فیصل آباد میں بھی ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کیلئے عوامی آگہی کیلئے ہمہ جہت اقدامات پرعملدرآمد جاری ہے اور بارشوں کے موسم میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ضرورت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Your Thoughts and Comments