ڈی سی او عمارہ خان کا تحصیل پتوکی کے مختلف علاقوں کا دورہ ‘ڈینگی تدارک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا

منگل 19 جولائی 2016 16:38

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء) ڈی سی او قصور عمارہ خان کا تحصیل پتوکی کے مختلف علاقوں کا دورہ ‘ڈینگی تدارک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ‘ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پراپنی کارکردگی سے آگاہ کریں ‘فرضی کاروائی یا جعلی اعدادو شمار پر متعلقہ افسران اور سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ تفصیلات کیمطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز تحصیل پتوکی کا ہنگامی دورہ کیا اور وہاں قائم نرسریوں پر ڈینگی تدارک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی سی او عمارہ خان نے کہا کہ موسم برسات کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی لاروا کی افزائش کا عمل تیز ہو جاتا ہے اس لئے تمام متعلقہ افسران اور سرویلنس ٹیمیں کمر بستہ ہو کر ڈینگی کے خلاف بھرپور اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مون سون میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے خطرے کے پیش نظر اپنے مخصوص علاقوں میں رہتے ہوئے ڈینگی سرویلنس کی خود نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ دیں ۔

ڈی سی او نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، اور ٹی ایم اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو حکم دیا کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں قبرستانوں ، کبار خانوں ، سروس اسٹیشنز ، نرسریوں ، سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں اور دیگر مقامات کی خود چیکنگ کریں اور ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو موثر بنائیں ۔ انہوں نے باالخصوص قبرستانوں اور نرسریوں میں پرندوں کیلئے رکھے گئے پانی کے برتنوں اور گملوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈی سی او نے اس موقع پر نرسریز مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے ضلعی حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ڈینگی مچھر کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔ بعدازاں ڈی سی او نے سٹی پتوکی میں صفائی ستھرائی اور پھولنگر میں لیڈی پارک کا بھی معائنہ کیا اور وہاں عوام الناس کیلئے دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی بھی تھے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی