ہر کسی کو وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ استعمال کرنے چاہییں‘ ما ہر ین طب

جمعرات 21 جولائی 2016 12:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جولائی۔2016ء) انگلینڈ اور ویلز میں صحت کے حکام نے مشورہ دیا ہے کہ موسمِ سرما اور خزاں میں ہر کسی کو وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ استعمال کرنا چاہییں۔ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق وٹامن ڈی کی مجوزہ یومیہ خوراک دس ملی گرام ہونی چاہیے۔ تاہم حکام کو تشویش ہے کہ ایسا صرف خوراک کے ذریعے ممکن نہیں ہے، خاص طور پر جب دھوپ کم ہو۔

دھوپ وٹامن ڈی کی پیداوار میں مدد دیتی ہے۔وٹامن ڈی کی قلت سے ہڈیاں کمزور ہو سکتی ہیں اور بچوں کو رِکٹس کا مرض ہو سکتا ہے۔وٹامن ڈی مچھلی کے تیل، انڈوں اور بعض قسم کے اناج میں پایا جاتا ہے۔ تاہم اکثر لوگوں میں وٹامن ڈی کا بڑا حصہ جلد پر دھوپ کے عمل سے بنتا ہے۔ایک سرکاری تخمینے کے مطابق انگلینڈ میں ہر پانچ میں سے ایک بالغ اور ہر چھ میں سے ایک بچہ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی روشنی میں سائنٹِفک ایڈوائزری کمیٹی آن نیوٹریشن نے تجویز کیا ہے کہ ایک سال سے زیادہ عمر والے ہر شخص کو ہڈیوں اور پٹھوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے یومیہ دس ملی گرام وٹامن ڈی استعمال کرنا چاہیے۔صحت کے حکام کے مطابق سردیوں کے موسم میں اگر لوگوں کو یہ اندیشہ ہو کہ انھیں خوراک سے یہ دس ملی گرام نہیں مل پائیں گے تو انھیں وٹامن ڈی کے سپلیمنٹ استعمال کرنے چاہییں۔

یونیورسٹی آف مانچسٹر کے پروفیسر پیٹر سیلبی نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ ’اس کی وجہ سے اب ہر کسی کو ہڈیوں کی بیماری اور انھیں ٹوٹنے سے بچانے کے لیے وٹامن ڈی استعمال کرنے کی تحریک ملے گی۔ایسے لوگ جنھیں وٹامن ڈی کی کمی کا زیادہ خطرہ ہے، مثلاً حاملہ یا دودھ پلانے والی عورتوں یا 65 سال سے زیادہ عمر والے افراد، انھیں روزانہ سپلیمنٹ استعمال کرنے چاہییں۔اس کے علاوہ وہ لوگ جو اپنی جلد ہمیشہ ڈھانپ کر رکھتے ہیں، انھیں بھی سارا سال سپلیمنٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سیاہ فام اور ایشیائی افراد کو بھی سارا سال سپلیمنٹ استعمال کرنا چاہیے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی