ٹیوٹانے صوبہ بھر میں اپنے اداروں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے ہیں‘ عرفان اقبال شیخ

ہفتہ 23 جولائی 2016 13:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)نے صوبہ بھر میں اپنے اداروں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے ہیں ،اس سلسلے میں تکنیکی بنیادوں پر سروے کروائے گئے اورطالبعلموں اور اساتذہ میں ڈینگی کے خاتمے کی آگاہی مہم کیلئے منصوبہ جات ترتیب دیئے گئے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ڈینگی ڈے کے موقع پر ٹیوٹا افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈینگی مہم کے سلسلے میں ٹیوٹا انتظامیہ نے اداروں میں صفائی کیلئے کئے گئے اقدامات کومانیٹر کیا اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کویقینی بنایا ۔اتفاقیہ یا قدرتی وسائل کے ذریعے پانی سے گیلی ہونے والی گراؤنڈز‘ عمارتوں کے فرش اور چھتوں کو خشک کرنے کیلئے بھی اقدمات کئے گئے ہیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام اداروں اور ٹیوٹا سیکرٹریٹ سے ترقیاتی کاموں کافالتو کنسٹرکشن میٹریل اٹھا لیا گیا ہے۔

پانی والی ٹینکیاں ‘ غسل خانوں اور سیورج سسٹم کو بھی صاف کر دیا گیا ہے۔چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ڈرم‘ ٹوکریاں‘سرسبز لان اور پھولوں کی کیاریوں کی صفائی کی جا چکی ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ اداروں میں پیکنگ کے بغیر ٹائرموجود نہ ہوں۔چھتوں سے غیر ضروری اشیاء اور کوڑا کرکٹ اٹھا دیا گیا ہے اور اس عمل کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

ٹیوٹا اداروں کے سربراہان نے اپنے اداروں کے نوٹس بورڈ پر نوٹس چسپا ں کر دیا ہے کہ طالبعلم پوری بازو والی شرٹ ‘ٹراؤزر اور جرابیں پہن کر آئیں گے۔ڈینگی بچاؤ مہم کیلئے گزشتہ سال بنائی گئی کمیٹیوں کو دوبارہ متحرک کیاگیا ہے تاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی مکاؤ کیلئے احکامات کو یقینی بنایا جاسکے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی