چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سول سیکرٹریٹ میں ڈینگی ڈے منایا گیا

ہفتہ 23 جولائی 2016 15:35

لاہور۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 جولائی۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹریٹ میں ڈینگی ڈے منایا گیا ،اس موقع پر خصوصی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مدثر ریاض ملک ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی نمائندگی کی ، اس موقع پر نواز خالد عاربی ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ، اکرام اللہ نیازی ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن، حسین بہادر علی ،عمران اکرم چوہان ڈپٹی سیکرٹریز سمیت دیگر افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، واک کا آغاز پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان نے تلاوت کلام پاک سے کیا، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جس طرح سے ترجیحی بنیادوں پر ڈینگی کے خلاف اقدامات کئے ہیں اور عوام میں جس طرح سے شعور و آگہی کی مہم شروع کی ہے اس کا نتیجہ ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے ڈینگی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور لوگوں میں جو خوف و ہراس تھا اس میں کمی واقع ہو گئی ہے ، عوام صفائی اور نفاست کواپنائیں ، اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تاکہ ڈینگی جیسے موذی مرض سے مکمل نجات مل سکے،انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر ڈینگی کی افزائش سے پہلے جو حفاظتی اقدامات ہیں ان کو اپنانے کی ضرورت ناگزیر ہو چکی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی