محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام سیکرٹری آفس میں ڈینگی آگاہی سیمینار او ر واک منعقد کی گئی

ہفتہ 23 جولائی 2016 16:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار اور واک منعقد کی گئی -سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری بشری امان اور پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق نے شرکاء کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگا ہ کیا -انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کا بہترین حل حفاظتی اقدامات ہیں -انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے گھر کے اندر اور اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک و صاف اور صاف پانی جمع کرنے کے برتنوں کو صاف صحیح طور پر ڈھانپ کر رکھنا ضروری ہے -انہوں نے کہا کہ مچھروں سے بچاؤ کے لئے میٹ ،کوائل اور مچھر بھگاؤ اور لوشن استعمال کریں اوربخار کی صورت میں قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں -سیمینار کے بعد شرکاء نے سیکرٹری آفس سے مسجد خضری مال روڈ تک آگاہی واک کی،شرکاء نے ڈینگی سے بچاؤ کے بینرز اٹھا رکھے تھے -اس موقع پر صوبائی سیکرٹری بشری امان نے عوام الناس میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے -سیمینار اور واک میں سیکرٹری آفس ،ڈائریکٹوریٹ آف وویمن ڈویلپمنٹ ،ورکنگ وویمن ہوسٹلز کے مینجروں کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھر پور شرکت کی -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی