بند کریں
صحت صحت کی خبریںتھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج مزید 4 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دم توڑ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 27/07/2016 - 12:41:04 وقت اشاعت: 27/07/2016 - 11:38:02 وقت اشاعت: 26/07/2016 - 15:20:32 وقت اشاعت: 26/07/2016 - 15:00:29 وقت اشاعت: 26/07/2016 - 14:54:40 وقت اشاعت: 26/07/2016 - 14:05:43 وقت اشاعت: 26/07/2016 - 13:48:42 وقت اشاعت: 26/07/2016 - 13:47:36 وقت اشاعت: 26/07/2016 - 13:46:32 وقت اشاعت: 26/07/2016 - 12:40:35 وقت اشاعت: 26/07/2016 - 11:08:03

تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج مزید 4 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دم توڑ گئے

رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 38 ہوگئی

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جولائی ۔2016ء) تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیرعلاج مزید 4 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر دم توڑ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول ہسپتال میں زیر علاج مزید 4 بچے دم توڑ گئے ہیں ‘ یہ چاروں بچے غذائی قلت کا شکار تھے۔ زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں میں 5 روز کا اویس، 18 ماہ کی سفیت، 8 روزہ جتیش میگھواڑ اور 5 روزہ لطف علی شامل ہیں۔ رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران تھر میں قحط سالی، غذائی قلت، وبائی امراض اور موسمی بیامریوں کا شکار ہوکر اب تک ایک زہار سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔
26/07/2016 - 14:05:43 :وقت اشاعت