کرینہ کے بعد عائشہ ٹاکیا نے بھی وزن کم کر نا شروع کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 30جون 2008ء) کرینہ کپور نے اپنا وز ن کم کیا اس کے بعد کئی اداکاروں نے اپنا وزن کم کیا جن میں عائشہ ٹاکیہ بھی شامل ہوگئی ہیں ۔پچھلے دنوں جس نے بھی عائشہ ٹاکیہ کو دیکھا وہ ششد رہ گیا ۔

(جاری ہے)

عائشہ نے اپنا وزن کم کرلیا ہے اور اس وجہ سے وہ جاذب نظر لگنے لگی ہیں ۔عائشہ کے وزن کم ہونے کے بعد یہ بحث شروع ہوگئی ہے انہوں نے امریکا جا کر سرجری کروائی ہے ۔اس بحث سے عائشہ پریشان ہوگئی ہیں اور عائشہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا وزن سرجری سے کم نہیں کیا بلکہ اس کے لئے محنت کی ہے ۔

Your Thoughts and Comments