رات کو جلد سونے والے بچوں میں موٹاپے کے خدشات آدھے رہ جاتے ہیں‘ ماہرین

پیر 1 اگست 2016 13:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اگست ۔2016ء)ماہرین کے مطابق اگر چھوٹے بچوں کو جلد سونے کی عادت ڈالی جائے تو آگے چل کر ان میں موٹا ہونے کے خدشات آدھے رہ جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا مشورہ ہے کہ اسکول جانے سے قبل کی عمر کے بچوں کو 8بجے سلانے کی عادت ڈالی جائے اور اس کے برخلاف 9بجے سونے والے بچوں میں آگے چل کر موٹاپے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔

یہ تحقیقی مطالعہ اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کالج آف پبلک ہیلتھ کی ایک ٹیم نے کیا ہے۔گروپ کی سربراہ اور رپورٹ کی مرکزی مصنفہ سارہ اینڈرسن کہتی ہیں کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی بچوں کی نیند کا معمول درست کریں۔ اس کے ٹھوس ثبوت مل چکے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو اگر موٹاپے سے بچانا چاہتے ہیں تو ان کے سونے کا ٹھیک معمول بنائیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بچوں کی سماجی، نفسیاتی اور دماغی صلاحیتوں پر بھی اس کے اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بچوں کا موٹاپا پوری زندگی جاری رہتا ہے اور پیچیدہ مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔ مطالعے کی تفصیل جرنل آف پیڈیاٹرکس میں شائع ہوئی ہے جس میں امریکہ کی 10 ریاستوں میں پیدا ہونے والے 977 بچوں کا 1991 سے لے کر اس سال تک جائزہ لیا گیا ہے۔ ان میں سے جو بچے 8 بجے یا اس سے قبل سوتے تھے ان میں 10 میں سے صرف ایک بچہ ہی آگے چل کو موٹا ہوا جبکہ جیسے جیسے بچے دیر سے سوتے گئے ان میں موٹاپے کی شرح بھی اسی لحاظ سے بڑھتی گئی ۔

9 بجے یا اس کے بعد سونے والے بچوں کی 25 سے 27 فیصد تعداد موٹاپے کی شکار ہوئی۔ ماہرین کے مطابق نیند کا وقت بچوں کے ہارمون اور دیگر جسمانی افعال پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس طرح وہ فوری طور پر فربہی کے شکار نہیں ہوتے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی