امریکہ ،فلوریڈا میں زیکا وائرس کے مزید 10 کیس سامنے آگئے ، متاثرین کی تعداد14ہو گئی

منگل 2 اگست 2016 12:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اگست۔2016ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں زیکا وائرس کے مزید 10 نئے کیس سامنے آگئے ،صرف ایک ریاست میں متاثرین کی تعداد14ہو گئی ،امریکہ بھر میں اب تک اس وائرس کے 1650 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ امریکہ نے حاملہ خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ زیکا وائرس سے متاثرہ کاوٴنٹی میامی کے متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیکا وائرس کے 10نئے کیس متاثرہ ریاست فلوریڈا کی دو کاوٴنٹیز میامی اور بروورڈ اس میں ظاہر ہوئے ، متاثرین کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے۔زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کو غالباً وین وڈ کے مقامی مچھروں نے کاٹا ہے۔اس علاقے میں موجود حاملہ خواتین سے 15 جون کو کہا گیا تھا کہ وہ اپنے خون کے ٹیسٹ کروائیں جبکہ ایسی خواتین جو بچہ پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ علاقے سے نکلنے کے بعد کم ازکم آٹھ ہفتوں تک انتظار کریں۔

(جاری ہے)

فلوریڈا کے گورنر ریک سکوٹ نے ہنگامی بنیادوں پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔اب تک سامنے آنے والے 14 کیسز میں سے چار افراد ایسے ہیں جبکہ دیگر دس متاثرین میں یہ مرض بیرونی علاقوں سے منتقل ہوا ہے۔متاثرین میں دو خواتین اور 12 مرد شامل ہیں۔دو روز قبل امریکی حکام نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر فلوریڈا میں سامنے آنے والے زیکا وائرس کے چار متاثرین کے کیسز ملک کے اندر موجود اس وائرس کے پہلے کیسز ہیں اور شاید یہ مقامی مچھروں سے منتقل ہوئے ہیں۔

اب تک لاطینی امریکہ اور غرب الہند سے باہر جہاں جہاں یہ وائرس موجود ہے، یا تو سفر کے باعث یا پھر جنسی عمل کے ذریعے امریکہ میں منتقل ہوا تھا۔زیکا سے متاثر لوگ تھوڑے سے بیمار دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ نومولود بچوں کے دماغ کو بہت بری طرح متاثر کرتا ہے۔نومولود بچوں میں اس مرض کی منتقلی کے خدشے کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت نے رواں برس فروری میں زیکا وائرس کو عالمی سطح پر ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

امریکہ میں اب تک اس وائرس کے 1650 کیسز سامنے آچکے ہیں تاہم فلوریڈا کے یہ چار کیسز وہ پہلے کیسز ہیں جو جنسی عمل یا بیرون ملک سے امریکہ میں منتقل نہیں ہوئے۔متاثرہ کاوٴنٹیز میں خون کے عطیات لینے کاسلسلہ بند کر دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ پہلے سے موجود خون کے عطیات کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اس کی تصدیق کے لیے کہ آیا یہ وائرس مچھروں سے پھیل رہا ہے یا نہیں ماہرین متاثرہ کاوٴنٹیز کے 150 گز کے علاقے میں گھروں اور آبادی کا سروے کیا تھا۔

گذشتہ ہفتے کے آغاز میں ہی ایک ہسپانوی خاتون کے ہاں زیکا سے متاثرہ بچے کی ولادت ہوئی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ یورپ میں یہ اس قسم کا پہلا کیس ہے۔نومولود بچوں میں اس مرض کی منتقلی کے خدشے کے پیشِ نظر عالمی ادار? صحت نے رواں برس فروری میں زیکا وائرس کے متعلق عالمی سطح پر ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی