برسات کے موسم میں بیماریوں سے بچاوٴ کے لیے خصوصی احتیاط ضروری ہے‘ حکماء

منگل 2 اگست 2016 15:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اگست ۔2016ء) برسات کا موسم بیماریوں کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہوتا ہے،یہ پندرہ جولائی سے پندرہ ستمبر تک رہتا ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے ،حبس اور گرمی سے انسان کا جینا دشوار ہوجاتا ہے، اس موسم میں ڈائیریا،ہیضہ، بدہضمی، جوڑوں کادرد ،گرمی دانے ،پھوڑے پھنسیاں،خارش،کیل مہاسے ،پاوٴں کی انگلیوں کا فنگس وغیرہ بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار نائب صدر قومی طبی کونسل حکومت پاکستان پروفیسروید محمد جمیل خاں ،حکیم جاوید رسول ،حکیم محمد احمد سلیمی ،حکیم محمد افضل میو ،حکیم حامد محمود ،حکیم ظہور احمد چوہدری، حکیم جعفر طیار اور حکیم عیسیٰ نذیری نے موسم برسات ،بیماریاں اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس موسم میں گلی،محلو ں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں جوکئی بیماریاں پیداکرنے کا باعث بنتے ہیں۔

ان بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے اپنے گھر کی صفائی رکھیں،بچے ہوئے اناج اور پھل ڈھکن والے ڈسٹ بن میں ڈالیں،فرش فینائل وغیرہ سے دھوئیں،گھر میں نیم کے پتوں،گوگل،گندھک یا اوپلوں کی دھونی دیں یا کوئی بھی جراثیم کش ادویہ کا سپرے کریں۔ پانی ابال کر پئیں،کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔ تربوز،کھیرا،ککڑی، امرود خربوزہ وغیرہ نہ کھائیں۔کھانے پینے والی اشیا ڈھانپ کر رکھیں۔اپنی جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھیں،گیلا لباس نہ پہنیں۔دن میں دو مرتبہ صابن سے صاف پانی سے نہائیں۔رات کو کولر چلا کر مت سوئیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی