کراچی ، بلدیہ ٹاوٴن میں تین منزلہ عمارت گرنے سے 7افراد ہلاک ، 14زخمی ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 6 جولائی 2008 12:02

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جولائی2008 ) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں تین منزلہ عمارت گر گئی ہے جس سے ملبے تلے دب کر7افراد ہلاک  14زخمی ہوگئے چھیپا اور ایدھی کی ایمبولینسوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن میں اتوار کی علی الصبح تین منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوجانے سے 7افرادجا ں بحق 14زخمی ہوگئے، فائربریگیڈ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور دیگر اداروں کے ارکان ا مدادی کام کررہے ہیں، حادثہ میں مزید جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے، فائربریگیڈ کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سوات کالونی، عظیم آباد میں حاجی کاکے نامی شخص کی تین منزلہ رہائشی عمارت 2بجے زور دار دھماکے کے ساتھ گر گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ فوری طورپر موقع پر پہنچا جنہوں نے اہل محلہ کی مدد سے امدادی کام شروع کیا بعدازاں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے عملے کے علاوہ ایدھی فاوٴنڈیشن، چھیپا ویلفیئر اور خدمت خلق فاوٴنڈیشن کے رضا کار بھی موقع پرپہنچے، بلدیہ ٹاوٴن کے ناظم کامران خان، رینجرز و پولیس اہلکار بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہوگئے،اطلاعات کے مطابق 4افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 4زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، سول ہسپتال کے ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی جاں بحق ہونے والوں میں 15سالہ شہزادہ ، 20 سالہ رضوانہ، 20سالہ شان، 2سالہ بچہ حارث ، 70 سالہ خاتون ماہ گل، 22سالہ غفار اور محمد ابراہیم شامل ہیں، جن کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا،ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 14 افراد میں سے ایاز، عابد، مہوش، نثار، سلیم، سمرا، قدرت اللہ ، عارف، مسعود، اربینہ، انار بی بی، ثواب گل، ابراہیم اور سونا کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی گئی، بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ عمارت میں 5 خاندان مقیم تھے، علاقے کے لوگوں ک مطابق 5خاندان کے افراد کی مجموعی تعداد 28 کے لگ بھگ تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بلڈنگ تین منزلہ دو جدید طریقے سے آر سی سی کی مدد سے ڈیڑھ سال قبل بنائی گئی تھی، اور اس کے گرنے کی وجہ فوری طور پرمعلوم نہیں ہوسکی، حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی